سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 557 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 557

557 روز کے اندر یہ انڈیکس مرتب فرمایا اور اسے بھی تفسیر صغیر میں شامل کر دیا گیا۔اس کی اشاعت سے قبل جماعت میں اس کا اس شدت سے انتظار تھا کہ بعض لوگ دور دور سے آکر اس کی انتظار میں ربوہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔اور اس کے پریس سے نکلنے سے قبل پریس میں جا کر اسے پڑھ کر تسکین حاصل کرتے تھے۔(۳) دسمبر میں جلسہ سالانہ کے موقع پر تفسیر صغیر احباب کے ہاتھوں میں پہنچ گئی اور دنیا نے اس سے استفادہ کرنا شروع کر دیا۔حضور نے بیماری کے باوجود دن رات تفسیر صغیر کی تیاری کے لئے کام کیا۔لیکن حضور کے دل میں قرآنِ کریم کی خدمت کے لئے اتنا جوش اور اتنی امنگ تھی کہ حضور کی دلی تمنا تھی کہ وہ اور بھی زیادہ وقت اس عظیم کام کو دے سکتے۔حضور نے ان جذبات کا اظہار ایک خطبہ جمعہ میں ان الفاظ میں فرمایا عمر اور بیماری کے ساتھ انسان کی کیفیتیں بدلتی چلی جاتی ہیں۔مجھے یاد ہے ۲۲ء میں میں نے سارے رمضان میں درس دیا تھا۔اگست کا مہینہ تھا اور گرمی بڑی سخت تھی۔لیکن مجھے یاد ہے کہ میں ساری رات درس کے نوٹ لکھا کرتا تھا۔اور صبح روزہ رکھ کر درس دیتا تھا۔دو پہر کے بعد جب میں باہر نکلتا۔تو گرمی کی شدت کی وجہ سے حکیم محمدعمر صاحب جو اب بہت بڑھے ہو گئے ہیں۔مسجد کے کنوئیں سے پانی بھر لاتے اور میرے سر پر ڈالتے۔اس کے بعد میں پھر واپس جا کر درس دینا شروع کر دیتا ظہر آجاتی عصر آجاتی پھر شام آجاتی میں درس دیتا چلا جاتا۔کئی دفعہ ایسا ہوا کہ درس دیتے دیتے روزہ کھل جاتا۔غرض کوئی بارہ تیرہ گھنٹے ہم درس دیتے تھے۔تفسیر کبیر کی جو جلد پہلے چھپی تھی۔وہ اس درس کے نوٹوں کی وجہ سے ہے۔لیکن اب بیماری کی وجہ سے جسم میں وہ برداشت نہیں رہی۔پھر عمر کا تقاضہ بھی ہے۔(۱) (1) الفضل ۳۱ مئی ۱۹۵۷ء ص ۴۰۳ (۲) الفضل ۱۸ کتوبر ۱۹۵۷ء (۳) الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۵۷ء ص ۱