سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 547 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 547

547 جاتے تھے۔چنانچہ ڈنمارک میں وہاں کے ایک نو احمدی مکرم عبد السلام میڈیسن صاحب کو ڈنمارک کے ریڈ یو نے مذہبی مذاکرے میں مدعو کیا اور اسی طرح سویڈن کے ایک نواحمدی دوست کو بھی وہاں کے ریڈیو نے ایک مذاکرے میں بلایا۔ان نو مسلم احباب نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس موقع کا فائدہ اُٹھا کر تبلیغ کی۔(۵) جنوری ۱۹۵۹ء میں جماعت کی طرف سے ایک رسالہ ایکٹو اسلام کا اجرا کیا جو سویڈش، ناروکین اور ڈینش زبانوں میں شائع ہوتا تھا۔اس سے تبلیغ کے کام کو ایک نئی وسعت ملی۔اس طرح یورپ کے اس خطے میں اسلام اور احمدیت کے پیغام کو پہنچانے کے کام کا آغاز ہوا۔اور ان ممالک میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں وجود میں آنے لگیں۔(!) ریکارڈ وکالت تبشیر (۲) تحریری روایت از مکرم کمال یوسف صاحب (۳) الفضل ۱۴ جولائی ۱۹۵۶ء ص ۳ (۴) ملفوظات ، جلد چہارم ص ۹۳ (۵) الفضل ۷ دسمبر ۱۹۵۸ء ص ۳