سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 410 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 410

410 حرکتیں کیں (۹۶)۔حالات کے پیش نظر پولیس نے فوج کی مدد طلب کر لی۔گوجرانوالہ احراریوں کا ایک گڑھ تھا یہاں پر خود حکمران مسلم لیگ کے عہدے داروں نے حکومت سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا اور بلوائیوں کو اتنی جراءت ہو گئی کہ انہوں نے ٹرین کو زبر دستی روک لیا۔پولیس نے ہوا میں فائرنگ کر کے ہجوم منتشر کیا۔سیالکوٹ میں جلوس نے ایک ممبر صوبائی اسمبلی کو اس کے دفتر سے نکالا اور اُس کا منہ کالا کر کے بازار میں اسے پھرایا۔اب یہ حالت ہوگئی تھی کہ بہت سے لوگ جو اس شورش کی مذمت کر رہے تھے انہیں بھی عملاً اس کے خلاف کچھ عملی قدم اُٹھانے کی جرات نہیں ہو رہی تھی مبادا انہیں بھی مرزائی قرار دے دیا جائے۔ختم نبوت کے نام پر مولوی اس قسم کی بازاری حرکات کر رہے تھے کہ جنہیں دیکھ کر کسی بھی شریف آدمی کا سر شرم سے جھک جائے۔چنانچہ ۲ مارچ کو لاہور کے پانچ جرائد کے ایڈیٹروں نے یہ مشترکہ بیان جاری کیا۔ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے لیکن اس مقدس نام پر بھنگڑے سوانگ رچانا، مغلظ گالیاں بکنا، اور اخلاق سوز حرکات کرنا مسلمانوں کے لئے باعث شرم ہے۔(۹۷) مارچ کو فوج نے لاہور کا راؤنڈ کیا تو نسبتاً خاموشی رہی۔چھوٹے چھوٹے جلوس نکلے۔بعض مقامات پر پولیس نے راؤنڈ چلائے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اب پنجاب میں یہ عالم ہو چکا تھا کہ احمدیوں کے گھروں پر تو حملے اور پتھراؤ کئے جارہے تھے اور انہیں ارتداد نہ کرنے کی صورت میں جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں مگر جو ان مفسدوں کو خوف خدا دلا تا اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا۔سیالکوٹ میں ایک غیر احمدی کا مکان صرف اس لئے لوٹ لیا گیا کہ اس نے تشدد سے روکا تھا۔۴ مارچ کو ایک منظم سازش کے تحت لاہور میں شدید اشتعال پھیلایا گیا۔افواہ پھیلائی گئی کہ پولیس والوں نے قرآنِ کریم کو ٹھوکریں مار کر کلام اللہ کی توہین کی ہے۔اس مضمون کے جھوٹے اشتہارات شائع کئے گئے کہ سرگودھا اور جھنگ میں ایک ہزار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے، حالانکہ تحقیقاتی عدالت میں ثابت ہوا کہ اس دن ان دو شہروں میں ایک گولی بھی نہیں چلائی گئی تھی۔یہ جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ احمدی موٹر کاروں میں سوار ہو کر اندھا دھند گولیاں چلا رہے ہیں۔یہ خبر بھی