سلسلہ احمدیہ — Page 29
29 29 (D)Islam Outside Arab World, by David Westerlund & Ingvar Svanberg, Curzon Press 1999, p61 (r) Encyclopedia Britannica, Under Usman dan Fodio (۳) سالانہ رپورٹ صدرانجمن احمد یہ ۱۹۳۶ء۔۱۹۳۷ء ص ۳۴-۴۱ (۴) رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ ۱۹۳۷ء۔۱۹۳۸ء ص ۲۷-۳۳ (۵) رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ ۱۹۳۸ء۔۱۹۳۹ء ص ۷۸-۸۶ (۶) رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ ۱۹۳۹ء۔۱۹۴۰ء ص ۹۹ The Sunrise June 3 1939, page6-7 (4) (۸) مجددین امت محمدیہ اور ان کے تجدیدی کارنامے ص۳۰۲،۲۹۴ سیرالیون: ا سیرالیون افریقہ کے مغربی ساحل پر ایک چھوٹا سا ملک ہے۔اس وقت اس کی چالیس فیصد آبادی مسلمان اور ۳۵ فیصد آبادی عیسائی ہے۔دیگر لوگ بت پرست ہیں۔یہاں پر سب سے پہلے پہنچنے والے یوروپی پرتگال سے تعلق رکھتے تھے۔انہوں نے ۱۴۶۰ ء میں یہاں کے ساحل پر قدم رکھا۔پھر وقت کے ساتھ اس علاقے سے یوروپی اقوام کے تجارتی روابط بڑھتے گئے۔وہ یہاں پر کپڑا اور دھات سے بنی ہوئی اشیاء لے کر آتے اور یہاں سے ہاتھی دانت لکڑی اور غلام لے کر جاتے۔اٹھارہویں صدی کے آغاز میں Mande اور فولانی بولنے والے مسلمان تاجر اُس علاقے سے یہاں پر آئے ، جہاں آج کل گنی کا ملک واقع ہے۔ان کی تبلیغ کے نتیجے میں Temne قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمان ہونا شروع ہوئے۔اٹھارہویں صدی کے آخر میں جب مغربی ممالک میں غلامی پر پابندیاں لگنی شروع ہوئیں تو ، وہاں سے آزاد کردہ غلاموں کو اس علاقے میں بسانے کا کام شروع ہوا۔اس طرح فری ٹاؤن کی بستی آباد ہونی شروع ہوئی جو اب اس ملک کا دارالحکومت ہے۔اس علاقے میں انگریزوں نے پہلے کالج کی داغ بیل ڈالی اور کچھ سکول بھی شروع کیے گئے۔اس کے ساتھ ہی مختلف چرچوں نے یہاں کے لوگوں ، بالخصوص آزاد کردہ غلاموں کو عیسائی بنانا شروع کیا۔ہم جس دور کی بات کر رہے ہیں اس میں فری ٹاؤن کا شہر برطانیہ کی کالونی تھی اور اردگرد کے