سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 629 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 629

629 اسی دوران لیگوس میں بھی جماعت کو مستحکم کیا جا رہا تھا۔اور یہاں پر مسجد بنانے کا منصوبہ تھا۔چونکہ یہاں کی جماعت ابھی اس بوجھ کو اُٹھانے کے قابل نہیں تھی اس لئے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے ارشاد فرمایا کہ باہر کے احباب بھی اس کے لئے چندہ دیں۔چنانچہ خاص طور پر ہندوستان کی جماعت نے اس مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ دینا شروع کیا اور کچھ قرض حاصل کیا گیا اور زیادہ حصہ نائیجیریا کی جماعت کے چندے سے پورا ہوا۔۱۹۴۲ء کے وسط میں اس غرض کے لئے لیگوس میں ایک قطعہ حاصل کیا گیا۔اُن دنوں جنگ عظیم کی وجہ سے سامان تعمیر بہت گراں تھا۔لیکن خوش قسمتی سے اس قطعہ پر ایک عمارت ایسی بنی ہوئی تھی جسے مناسب ترمیم کے بعد بطور مسجد استعمال کیا جاسکتا تھا۔ان دنوں حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امریکہ جاتے ہوئے نائیجیریا میں رکے لیکن اُس وقت مکرم مولانا فضل الرحمن حکیم صاحب دورہ پر لیگوس سے باہر تھے۔اس لئے حضرت چوہدری صاحب سے ملاقات نہ ہو سکی۔آپ احباب جماعت کے ساتھ جمعہ پڑھنے کے لئے تشریف لائے۔لیکن واپسی پر بھی آپ نے نائیجیریا سے گذرنا تھا۔آپ سے درخواست کی گئی کہ آپ مسجد کا سنگِ بنیاد رکھیں۔چنانچہ واپسی پر جب آپ نایجیر یا ٹھہرے تو آپ نے اس مسجد کا سنگِ بنیا درکھا۔تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور گورنر اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی شریک ہوئے۔احمدی مردوں عورتوں اور بچوں نے مسجد کا بہت سا کام خود کیا۔بنیاد میں کھودنا، پھر اُن کو بھرنا ، پرانی عمارتوں کے بعض حصے گرانا ، زمین کا ہموار کرنا اور فرش لگانا ، غرض کئی کام لیگوس کی جماعت نے خود کئے۔احباب جماعت جب ہفتہ اور اتوار کو یہ کام کر رہے ہوتے تو لوگوں کا ایک بڑا ہجوم ان کے گرد جمع ہو کر انہیں تعجب سے دیکھ رہا ہوتا۔اگست میں مکرم مولا نا فضل الرحمن حکیم صاحب نے اس کا افتتاح فرمایا اور احباب جماعت نے اس میں نمازیں ادا کرنی شروع کر دیں۔حضور نے اس کا نام سجد فضل رکھا۔اس مسجد کی تعمیر ان لوگوں کے لئے ایک تازیانہ تھی جو یہ خیال کئے بیٹھے تھے کہ اب جماعت احمدیہ کو مخرجین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔(۲تا۵) ۱۹۴۰ء میں نائیجیریا کی جماعت نے جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ کا آغاز کیا۔ان کو اتنی مقبولیت حاصل ہوئی کہ وہ غیر احمدی مسلمان بھی جو پہلے اس معاملے میں کسی تعاون کے لئے تیار نہیں تھے، بعد میں ان میں خوشی سے شریک ہونے لگے۔اور ۱۹۴۰ء میں نائیجیریا میں مجلس انصاراللہ