سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 73 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 73

73 بھی سنا دی اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔(۱۴) آئیندہ آنے والی نسلوں پر حضرت مصلح موعود کا ایک عظیم الشان احسان یہ بھی ہے کہ آپ نے خلافت کے مسئلے کو ہر پہلو سے واضح کر کے بیان فرمایا اور اس کے خلاف ہر فتنے کی سرکوبی فرمائی اور اپنی جماعت کے ذہنوں میں مسئلہ خلافت کا صحیح اور اسلامی تصور اچھی طرح جما دیا۔جلسہ خلافت جو بلی پر ۲۸ اور ۲۹ تاریخ کو حضور نے مسئلہ خلافت پر ایک علمی تقریر فرمائی۔اور اس تقریر میں بہت سے اہم امور کی وضاحت فرمائی۔اس کے آخر میں آپ نے ان الفاظ میں جماعت کو ایک عظیم نصیحت فرمائی۔پس اے مومنوں کی جماعت ! اور اے عملِ صالح کرنے والو! خلافت خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔جب تک آپ لوگوں کی اکثریت ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہے گی ، خدا اس نعمت کو نازل کرتا جائے گا۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی سوال نہیں۔خلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی ناشکری مت کرو۔بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے تم دعاؤں میں لگے رہوتا کہ قدرت ثانیہ کا پے در پے تم میں ظہور ہوتا رہے۔۔۔۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو۔اور اس امر کو اچھی طرح یا درکھو کہ جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آسکے گی۔اور ہر میدان میں تم مظفر و منصور رہو گے۔کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے جو اس نے اس آیت میں کیا وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا (۱۵)