سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 654 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 654

654 کے فضل سے مسجد اور مکان دونوں محفوظ رہے۔اور چند سو گز کے فاصلے پر بعض بم گرے۔اور وہاں آگ ایسی تیزی سے بلند ہوئی کہ اس کی روشنی سے مکان روشن تھا۔اور تین چار جگہ ہمارے علاقہ میں آگ لگی ہوئی تھی۔(۳) دوسری جنگ عظیم کے آغاز میں برطانیہ اور اتحادیوں کی حالت نازک تھی اور محوری طاقتیں فتوحات حاصل کر رہی تھیں۔اس صورتِ حال میں حضور نے بہت سی رؤیا دیکھیں اور ان میں سے کئی کو اس وقت شائع بھی کر دیا گیا۔ان رؤیا سے ظاہر ہوتا تھا کہ ابتدائی کمزور حالت کے بعد برطانیہ پھر قوت پکڑ جائے گا ،شاہ لیوپولڈ تخت سے دستبردار ہو جائیں گے اور ان رؤیا میں افریقہ میں جنگ کے تغیرات اور بالآخر برطانیہ کے دشمن کی شکست کے نظارے دکھائے گئے تھے۔مئی ۱۹۴۳ء میں جب اتحادیوں نے افریقہ میں فتح حاصل کی تو ان خوابوں کے پورا ہونے کا آغاز ہو گیا۔مکرم جلال الدین شمس صاحب نے ان رؤیا کو اسی وقت شائع کر کے یہ پمفلٹ ملک کی نامور شخصیات کو بھجوایا۔ان میں سے کئی شخصیات نے ان رؤیا میں بڑی دلچسپی لی اور اپنے تبصرے بھی بھجوائے۔لارڈ برڈورڈ نے لکھا نہایت دلچسپ رویا۔ہو بہو پوری ہوئیں۔وزیر ہند آئی اسی ایمری نے لکھا ، نہایت دلچسپ مطبوعہ ملفوف جس سے امام جماعت احمدیہ کی روحانیت اور دور بین نگاہ کا پتہ چلتا ہے۔سر فرینک براؤن ، آنریری سیکریٹری ایسٹ انڈیا ایسوسی ایشن نے تحریر کیا۔یہ بات قابلِ غور ہے کہ حضرت امیر المؤمنین کی پیشگوئی اتحادیوں کی فتح کی نسبت اس وقت کی گئی تھی جبکہ اتحادیوں کی حالت ۴ء کے موسم گرما میں بہت کمزور تھی۔اور سلطنت برطانیہ تنہا محوریوں کے مقابلے پر کھڑی تھی۔(۴) یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب یہ پمفلٹ شائع ہوا تو ابھی ان رؤیا کے پورے ہونے کا آغاز ہوا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ان رؤیا کی صداقت بالکل واضح ہو کر سامنے آگئی۔ہائیڈ پارک میں مباحثے لندن مشن کی کاوشوں کا ایک اہم حصہ تھے۔۱۹۴۴ء میں مباحثوں کا ایک اہم سلسلہ مسٹر گرین کے ساتھ شروع ہوا۔یہ صاحب ایک تحریک کے بانی تھے۔ان کا خیال تھا کہ ۱۹۵۰ء میں یسوع مسیح آسمان سے نازل ہوں گے۔جب پیدائش آدم سے لے کر چھ ہزار سال ختم ہو جائیں گے اور ساتواں ہزار سال شروع ہوگا۔وہ ۱۸۹۹ء سے اس عقیدہ کی اشاعت کر رہے تھے۔وہ ایک رسالہ کنگڈم نیوز بھی نکالتے