سلسلہ احمدیہ — Page 651
651 کام بہت اعلیٰ ہے۔اللہ تعالیٰ کا میابی بخشے۔(۱۰) اشتہارات کی اشاعت اور تقسیم تبلیغ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔اور اُس دور میں امریکہ میں اس ذریعہ کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا تھا۔چنانچہ ۱۹۵۵ء کی ایک سہ ماہی میں سات ہزار تبلیغی اشتہارات شائع کئے گئے جو دستی یا بذریعہ ڈاک تقسیم ہوئے۔اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر لیکچر دیئے جاتے اور لائیبر بیریوں میں جماعت کا لٹریچر رکھوایا جاتا۔(۱۱) ۱۹۵۹ء میں امریکہ میں جماعت کا بارہواں جلسہ ۵ اور ۶ ستمبر کو شکاگو میں منعقد ہوا۔اس موقعہ پر امریکہ میں مجلس انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا۔مکرم احمد شہید صاحب پٹس برگ اس کے پہلے صدر اور مکرم محمد صادق صاحب نیو یارک اس کے پہلے سیکر یٹری مقرر ہوئے۔(۱۲) مکرم خلیل احمد ناصر صاحب دس سال امریکہ میں خدمت کر کے اپریل ۱۹۵۹ء کو امریکہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے۔(۱۳) اس کے بعد بعض اور مرکزی مبلغین امریکہ میں اسلام کی تبلیغ کے لئے بھجوائے گئے۔مکرم امین اللہ خان سالک صاحب یکم مارچ ۱۹۶۰ء کو واشنگٹن پہنچے اور آپ نے واشنگٹن، نیو یارک اور شکاگو کے مشنوں میں کام کیا۔مکرم صوفی عبدالغفور صاحب اور آپ نے دو سال امریکہ میں خدمات سرانجام دیں اور امریکہ کے مبلغ انچارج کے طور پر بھی کام کیا، میجر عبد الحمید صاحب مئی ۱۹۶۳ء کو امریکہ پہنچے اور آپ نے ڈیٹن مشن میں کام کیا ، اور چوہدری عبد الرحمن صاحب بنگالی اپریل ۱۹۶۳ء کو امریکہ پہنچے، پہلے آپ نے پٹس برگ مشن میں کام کیا اور دسمبر ۱۹۶۳ء میں آپ امریکہ مشن کے مبلغ انچارج مقرر ہوئے۔(۱۴) اگست ۱۹۶۱ء میں وکیل التبشیر مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے امریکہ کا دورہ کیا اور مختلف مشنوں کا جائزہ لیا اور احباب جماعت سے ملاقات کی۔آپ نے دیگر ہدایات کے علاوہ تعمیر مساجد پر زور دیا۔(۱) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۴۵ (۲) الفضل ۶ ستمبر ۱۹۴۶ء ص ۳