سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 652 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 652

652 (۳) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۴۶ (۴) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۴۷ (۵) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۵۶ (1) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوہ ص ۵۷ ( ۷ ) الفضل ۲۹ مئی ۱۹۵۱ء (۸) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۵۹ (۹) ریکارڈ تبشیر فائل مکرم مولانا نورالحق صاحب انور ۱۹۵۵ء (۱۰) ریکارڈ تبشیر فائل مکرم مولانا نورالحق صاحب انور ۱۹۵۶ء (۱۱) الفضل ۳ جولائی ۱۹۵۵ء ص ۳ و۴ (۱۲) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۶۴ (۱۳) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه ص ۶۴ (۱۴) تاریخ امریکہ مشن مرتب کرده و کالت تبشیر ربوه ص ۶۵ انگلستان مشن: ہم ۱۹۳۹ء تک لندن مشن کے حالات کا جائزہ لے چکے ہیں۔اب ہم ۱۹۶۵ء تک انگلستان میں تبلیغ اسلام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا ذکر کریں گے۔۱۹۳۹ء میں دوسری جنگِ عظیم کا آغاز ہوا اور یہ وقت لندن مشن کے لئے بہت صبر آزما وقت تھا۔لندن شہر جرمنی کے بمبار طیاروں کا نشانہ بنا ہوا تھا۔شہر کے دوسرے مقامات کی طرح جماعت کا مشن بھی ہر وقت خطرات سے گھرا ہوا تھا۔اور جنگ کی وجہ سے پوری طرح تبلیغی مساعی بھی جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔نہ نئے مبلغین وہاں جا سکتے تھے اور نہ ہی وہاں پر مقیم مبلغ مکرم مولانا جلال الدین شمس صاحب کے لئے ان حالات میں واپس آنا ممکن تھا۔خود لندن کے لاکھوں باشندے ان حالات میں شہر چھوڑ کر دیہات میں چلے گئے تھے، مگر مکرم مولانا شمس صاحب نے جس حد تک ممکن تھا ان نا مساعد حالات میں بھی کام جاری رکھا مشن ہاؤس میں مذہبی مسائل پر لیکچر دیے جاتے۔انفرادی ملاقاتوں کے ذریعہ تبلیغ کی جاتی۔اور بیرونی ممالک سے آنے والی اہم شخصیات کو بھی احمدیت کا پیغام پہنچایا جا تا۔اور ہائیڈ پارک میں