سلسلہ احمدیہ — Page 602
602 تو نہیں۔مقصد یہ تھا کہ اس کتاب کے مطالعہ سے ان کا دل قبول حق کے لئے کھل جائے۔اس کے بعد انہوں نے ٹو را آکر خود بھی بیعت کی اور ان کی تبلیغ کے نتیجہ میں کچھ اور افراد نے بھی احمدیت قبول کر لی۔کچھ عرصہ حکومت کی ملازمت کرنے کے بعد آپ نے زندگی وقف کر دی اور پھر سواحیلی ترجمہ قرآن کی نظر ثانی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔۱۹۵۳ء میں آپ دینی تعلیم کے حصول کے لئے ربوہ تشریف لے آئے۔ربوہ میں آپ کو گزارے کے لئے بہت قلیل الاؤنس ملتا تھا۔اس رقم میں آپ کتب خریدنے کا شوق پورا نہیں کر سکتے تھے۔انہوں نے یہ طریق اختیار کیا کہ ایک وقت کا کھانا ترک کر دیا اور کچھ عرصہ میں رقم جمع کر کے کتب خرید لیں۔تقریباً دو سال کے بعد آپ کی وطن واپسی ہوئی۔اور آپ نے ٹانگا نیکا میں مبلغ کے طور پر کام شروع کیا۔۱۹۶۰ء میں بعض مخصوص حالات کی وجہ سے جماعت نے انہیں ملکی سطح پر خدمات شروع کرنے کی اجازت دی۔اور وہ دار السلام کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے۔۱۹۶۲ء میں آپ کو ٹانگانیکا کے مغربی صوبے کا ریجنل کمیشنر مقرر کیا گیا۔آپ پارلیمنٹ کے ممبر بھی منتخب ہوئے۔آپ ایسے عمدہ مقرر تھے کہ ایک موقع پر ٹانگانیکا کی پارلیمنٹ میں یہ بل پیش ہوا کہ جو ایشیائی اور یوروپی وہاں کی شہریت حاصل کر چکے ہیں انہیں بہت سے حقوق سے محروم کر دیا جائے۔اکثریت کا جھکاؤ اس بل کی حمایت کی طرف ہو گیا۔صدر مملکت نے پوری کوشش کی کہ ممبران کی اکثریت اس بل کی حمایت نہ کرے بلکہ استعفی کی دھمکی بھی دی مگر سب بے سود۔اس مرحلہ پر عمری عبیدی صاحب نے ایک گھنٹہ اس موضوع پر تقریر کی اور اس عمدگی سے دلائل پیش کئے کہ جب رائے شماری کرائی گئی تو یہ قرارداد بری طرح مستر د کر دی گئی۔ملکی سطح پر آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ایسے جو ہر دکھائے کہ جلد ہی ملک کے پہلے صدر جولیس نیریرے نے انہیں ملک کی کابینہ میں لینے کا فیصلہ کیا اور ۱۲؎ مارچ ۱۹۶۳ء کو آپ کو ملک کا وزیر انصاف مقرر کیا گیا۔جب ٹانگانیکا اور زنجبار کا الحاق ہوا اور تنزانیہ کے نام سے نیا ملک وجود میں آیا تو آپ کو ثقافت اور Community Development کا وزیر مقرر کیا گیا۔آپ با وجود نہایت مصروف ہونے کے نماز با جماعت کا اہتمام کرتے تھے۔ان کا گھر