سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 581 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 581

581 وفات حضرت مرزا شریف احمد صاحب البی منشاء کے مطابق جب حضرت مسیح موعود کی شادی حضرت اماں جان سے ہوئی تو آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شادی سے ہونے والی اولاد کے متعلق اور بالخصوص ایک عظیم الشان فرزند کی بابت عظیم الشان خوش خبریاں عطا کی گئی تھیں۔اس مبارک شادی سے ہونے والے ہر بچے کی پیدائش سے قبل اس کی بابت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہامات سے نوازا گیا تھا۔ان مبارک وجودوں میں سے ایک حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا وجود بھی تھا۔آپ کی پیدائش سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس بابت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت دی گئی تھی اور آپ کے متعلق یہ الہامات ہوئے تھے عمره الله على خلاف التوقع (۱) اللہ تعالیٰ اس کو خلاف توقع عمر دے گا امره الله على خلاف التوقع (۱) اللہ تعالیٰ اس کو خلاف توقع صاحب امر کرے گا مرادک حاصل (۱) تیری مراد حاصل ہو جائے گی پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اُس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا وہ بادشاہ آیا۔دوسرے نے کہا ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔ایک مرتبہ آپ نے عالم کشف میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے متعلق کہا اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔(۲) حضرت مرزا شریف احمد صاحب نے خدائی الہامات کے مطابق بہت شاہانہ مزاج پایا تھا۔تقسیم ملک کے بعد جب ہجرت کی وجہ سے مالی لحاظ سے تنگی کا زمانہ تھا ، اُسوقت بھی آپ اپنے