سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 582 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 582

582 بوجھوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہر ضرورت مند کی مدد فرماتے۔مردانہ شجاعت آپ کی طبیعت کا ایک نمایاں وصف تھا۔آزادی سے قبل جب احرار نے کچھ انگریز حکام کے تعاون سے جماعت کے خلاف شورش برپا کی ، اُسوقت حضرت مصلح موعودؓ نے جماعت اور شعائر اللہ کی حفاظت کے لئے صدر انجمن احمد یہ میں نظارت خاص کے نام سے ایک نظارت قائم فرمائی اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب گو اس کا ناظر مقر فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا خاص فضل آپ کے شامل حال تھا۔آپ کی بیدار مغزی اور حسن تدبیر سے احرار کی چالیں ناکام ہونے لگیں۔دشمن نے آپ کو اپنے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور ایک شخص حنیفا نے آپ پر لاٹھی سے حملہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ محفوظ رہے۔۱۹۵۳ء کے فسادات میں بھی آپ کو گرفتار کیا گیا۔آپ نے ہمیشہ اس قسم کے حالات کا مردانہ شجاعت کے ساتھ سامنا کیا۔آپ کچھ عرصہ فوج میں بھی رہے اور احمد یہ ٹیریٹوریل فورس کا نظم ونسق بھی آپ کے سپر درہا۔۔قدرت کی طرف سے ملین کل معاملات میں آپ کو ایک فطرتی صلاحیت عطا کی گئی تھی۔قادیان میں پرسین مینوفیکچرنگ کے نام سے آپ نے ایک کارخانہ بھی قائم فرمایا تھا۔اپنی وفات کے وقت آپ ناظر اصلاح و ارشاد کے عہدہ پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔آپ ایک صائب الرائے ہستی تھے۔آپ کی وفات کے بعد ناظر اعلیٰ حضرت مرزا عزیز احمد صاحب نے بیان فرمایا کہ صدر انجمن احمدیہ کے اجلاس کے دوران جب کسی معاملہ پر بحث ہوتی تو ہم خیال کرتے کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب اس معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔مگر جب ہم اپنی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہوتے تو آپ سر بلند فرماتے اور ایسی مختصر مگر مدلل رائے کا اظہار فرماتے کہ ہم سب حیران رہ جاتے اور ان کی رائے قبول کی جاتی۔بڑی سے بڑی فائل پیش ہوتی۔آپ اسے سنتے اور ایسا مدلل فیصلہ تحریر فرماتے کہ یوں معلوم ہوتا کہ ایک ایک صفحہ آپ کے ذہن میں مستحضر ہے۔جب نو وارد مربیان دفتر میں آتے تو آپ ان سے دینی معاملات پر گفتگو فرماتے اور ان کی قابلیت اور کردار کے متعلق رائے قائم فرما لیتے اور بعد میں ظاہر ہونے والے واقعات اس رائے کی حرف بحرف تصدیق کرتے تھے۔(۳) آپ کو غریبوں سے بہت ہمدردی تھی۔عسر ہو یا یسر ہو آپ اپنی مالی حالت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد فرماتے۔راہ چلتے چلتے کسی کو ضرورت مند محسوس کر کے اُس کے ہاتھ