سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 536 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 536

536 پر غور کرنے کے لئے لندن میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی۔اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ حضور کی خدمت میں پیش کی۔اس کے بعد پاکستان اور بیرونِ پاکستان بعض اور صائب الرائے احباب سے مشورہ لیا گیا۔بعض اور تجاویز پر غور کرنے کے لئے حضور نے ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کو ہدایت فرمائی کہ ممبران صدر انجمن احمد یہ پاکستان تحریک جدید انجمن احمد یہ پاکستان اور مجلس وقف جدید پاکستان اور بعض امراء اور صائب الرائے احمدیوں پر مشتمل ایک مجلس شوری برائے انتخاب خلافت کا اجلاس منعقد کیا جائے۔یہ اجلاس ۱۰ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو پاکستان میں منعقد ہوا۔اور اس مشاورت کی سفارشات حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خدمت میں بھجوائی گئیں۔متذکرہ بالا طریق پر غور و فکر اور مشوروں اور دعاؤں کے بعد ۱۹۵۷ء میں منظور شدہ قوانین میں مندرجہ ذیل ترامیم منظور کی گئیں۔ممبران مجلس انتخاب خلافت میں وکلاء تحریک جدید کے علاوہ ممبران تحریک جدید کو اور ممبرانِ وقف جدید کو بھی شامل کیا گیا۔۱۹۵۷ء میں یہ قاعدہ بنا تھا کہ حضرت مسیح موعود کے اولین صحابہ یعنی وہ جن کا ذکر حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۱ ء سے پہلے کی کتب میں فرمایا ہے وہ اگر فوت ہو چکے ہوں تو اُن کا بڑا لڑکا اس مجلس کا ممبر ہوگا۔اگر جماعت احمد یہ مبایعین میں شامل ہو اور صد را مجمن احمد یہ ان ناموں کا اعلان کرے گی۔اب یہ ترمیم کی گئی کہ صدر انجمن احمد یہ ان ناموں کی فہرست حضرت خلیفہ اسیج کی منظوری سے تیار رکھے گی۔”ایسے تمام مبلغین جنہوں نے کم از کم ایک سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کا کام کیا ہو اور بعد میں تحریک جدید نے کسی الزام کے ماتحت انہیں فارغ نہ کر دیا ہو ( اُن کو تحریک جدید سرٹیفیکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی۔) ایسے تمام مبلغین جنہوں نے پاکستان کے کسی صوبہ یا ضلع میں رئیس التبلیغ کے طور پر کم از کم ایک سال کام کیا ہو اور بعد میں اُن کو صدرانجمن احمدیہ نے کسی الزام کے تحت فارغ نہ کر دیا ہو ( انہیں صدر انجمن احمد یہ سرٹیفیکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی )‘“ ۱۹۵۷ء میں بننے والے قوانین میں جو مر بیان اور مبلغین شامل کئے گئے تھے ، اس میں یہ ترمیم کی گئی کہ مبلغین اور مربیان کی اس قدر تعداد جو مجلس انتخاب کی کل تعداد کا ۲۵ فیصد ہو مجلس انتخاب کے رکن ہوں گے۔اس غرض کے لئے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید مشتر کہ اجلاس میں مبلغین اور مربیان کی سینیارٹی لسٹ تیار کریں گے اور مذکورہ تعداد میں ایسے سینئر ترین مبلغین کی فہرست حضرت