سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 509 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 509

509 جاتی ہے کہ کو ہستان اخبار جس کے ایڈیٹر نسیم حجازی صاحب تھے جو کہ کئی کتابوں کے مصنف تھے، اللہ رکھا صاحب کے الزامات پر تین تین کالم کے مضامین لکھتے ہیں (۳۶) اور اخبار نوائے پاکستان نے اس کے الزامات اور سرگرمیوں کو اپنے اخبار کے صفحہ اول پر جگہ دی۔گیارہ بارہ سال پر محیط ان سب حقائق کی موجودگی میں اگر کوئی یہ اصرار کرے کہ اس شخص کی کاروائیوں کو سنجیدگی سے کیا لینے کی ضرورت ہے تو پھر ایسی دانشمندی کا کوئی علاج نہیں۔اصل میں ایسی سازشیں صرف اُس وقت پنپتی ہیں جب الہی جماعت ان خطرات کا پوری طرح اندازہ نہ کرے اور سب اس سے آگاہ نہ ہوں۔جب سازش کرنے والوں نے دیکھا کہ پوری جماعت ہوشیار ہو گئی ہے تو پیغام صلح کے ذریعہ تھپک تھپک کر سلانے کی کوشش کی گئی کہ کوئی خطرہ نہیں غفلت کی نیند سو جاؤ۔جہاں تک پیغامیوں کے اس دعوئی کا تعلق ہے کہ ان کا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں اور الفضل میں شائع ہونے والی شہادتوں میں بھی ان کے قائدین کی طرف کوئی اشارہ تک نہیں پایا جاتا تو نہ معلوم لکھنے والے نے کس ذہنی رو میں ایسا لکھ دیا تھا کیونکہ اس دعوی کی اشاعت سے صرف چند روز پہلے ہی ۲۸ اور ۲۹ جولائی کو ایسی واضح شہادتیں شائع ہوئی تھیں کہ یہ شخص پیغامیوں کا لٹریچر تقسیم کرتا رہا، ان کے قائدین سے بار بار ملا، ان کے ہاں کھانا بھی کھاتا رہا۔اور سب سے دلچسپ بات یہ کہ پیغام صلح میں شائع ہونے والے اس دعوے کی قلعی ۱۹۷۴ء میں پوری طرح کھل گئی جب اللہ رکھا کا غیر مبایعین سے جھگڑا ہو گیا اور اس نے امروز میں اظہارِ حقیقت کے نام سے اپنا ایک بیان شائع کرایا جس کا آغاز ہی اس اعتراف سے ہوتا ہے کہ اللہ رکھا صاحب ۱۹۵۰ء سے نہ صرف پیغامیوں سے منسلک تھے بلکہ اُن کے ہیڈ کوارٹر احمد یہ بلڈنگز میں بھی مقیم تھے اور ان کا کام کرتے تھے۔اور پھر انہوں نے غیر مبایعین پر مالی الزامات کے علاوہ اپنے خلاف سازش کرنے کے بھی الزامات لگائے۔اس طرح خدا نے اس جھوٹ کی پردہ دری کر دی۔(۳۷) حضرت مرزا شریف احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت زیرک طبیعت عطا فرمائی تھی۔اس مرحلے پر جبکہ بہت سے احمدی اس فتنہ کی گہرائی کو نہیں بھانپ رہے تھے ، آپ نے ۳ اگست ۱۹۵۶ء کو الفضل میں ایک مختصر مضمون شائع فرمایا۔حالانکہ آپ کی طبیعت میں ایک حجاب تھا اور آپ نے بہت کم مضمون تحریر فرمائے ہیں۔آپ نے احباب جماعت کو اس فتنہ میں اپنے لئے اور اپنے اہل وعیال کی