سلسلہ احمدیہ — Page 472
472 از راه شفقت خود چوہدری صاحب کے لئے گاڑی میں مالٹے رکھنے کی ہدایت فرماتے۔حضور نے جماعت کے نام اپنے ایک پیغام میں حضرت چوہدری صاحب کی ان خدمات کے متعلق تحریر فرمایا عزیزم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ساری عمر دین کی خدمت میں لگائی ہے۔اور اس طرح میرا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا۔۔۔۔کیا کسی ایسے مولوی اور پیر کی خدمت کا موقع خدا تعالے نے کسی ایسے شخص کو دیا جو چوہدری ظفر اللہ خانصاحب کی پوزیشن رکھتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو بغیر معاوضہ کے نہیں چھوڑیگا۔اور ان کی محبت کو قبول کریگا۔اور اس دنیا اور اگلی دنیا میں اس کا ایسا معاوضہ دیگا کہ پچھلے ہزار سال کے بڑے آدمی اس پر رشک کریں گے۔(۲۷) جب حضور زیورک تشریف لائے تو رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا تھا۔عید کے موقع پر حضور نے دنیا بھر کی جماعتوں کے نام یہ پیغام بھجوایا۔پاکستان ، ہندوستان اور دنیا کے تمام احمدی بھائیوں کو عید مبارک ہو۔میں ان کی مشکلات اور تکالیف کے دور ہونے اور روحانی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔(۲۸) کمیونزم اور سرمایہ دارانہ نظام کے متعلق خطبات: دوسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا میں ایک نئی طرز کی تقسیم سامنے آرہی تھی۔پہلے تو صرف سوویت یونین میں کمیونسٹ حکومت برسر اقتدار تھی۔مگر جب سوویت یونین کی افواج نے مشرقی یورپ کے ان ممالک پر قبضہ کیا جو پہلے نازی جرمنی کے تسلط میں تھے تو ان ممالک میں بھی کمیونسٹ حکومتیں قائم کر دی گئیں۔اس طرح بلغاریہ، چیکوسلو یکیا، مشرقی جرمنی، ہنگری، پولینڈ ، رومانیہ، یوگوسلاویہ اور البانیہ کمیونسٹ بلاک میں چلے گئے۔اسی طرح ایشیا میں شمالی کوریا ،شمالی ویت نام اور چین میں کمیونسٹ حکومتیں قائم ہو گئیں۔دوسری طرف امریکہ ، انگلستان اور دیگر مغربی ممالک کیپیٹلسٹ بلاک کی قیادت کر رہے تھے۔دونوں گروہوں کا دعویٰ تھا کہ وہ بہتر نظام حکومت مہیا کرتے ہیں۔اور دونوں گروہوں میں تناؤ اور دنیا پر تسلط کے لئے دوڑ نے امنِ عالم کے لئے ایک خطرناک صورت پیدا کر رکھی تھی۔اور اسلحے کی دوڑ میں جوہری ہتھیاروں کے اضافے نے انسانیت کے لئے خطرات