سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 380 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 380

380 ہمیں بھی آگ اور خون کی ندیوں میں سے گزرنا پڑے گا ہم اس واقعہ کو بھول گئے۔اور ، ہماری جماعت نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔۔۔۔کس طرح پاکستان میں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور مجلسوں میں لوگوں کو اکسایا جاتا ہے کہ وہ ہمارے آدمیوں کو قتل کر دیں اور ہماری جائیدادوں کو لوٹ لیں۔اور دوسرے لوگوں کو یہ تحریک کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مکانات پر نشانات لگالیں تا قتلِ عام کے وقت انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔سارے پاکستان میں ایسا ہو رہا ہے مگر کیا کسی نے اس پر نوٹس لیا ہے۔کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ ان باتوں کو سمجھ نہیں سکتے۔کہ کسی وقت بھی ایسا ہو سکتا ہے۔اور تمہیں ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔گورنمنٹ بھی افراد سے بنتی ہے اور جو لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں ان میں سے بعض گورنمنٹ کے رکن ہیں۔گورنمنٹ کا کام امن قائم کرنا ہے۔گورنمنٹ کا کام اس قسم کے فتنوں کو دبانا ہے۔مگر وہ دیکھ رہی ہے اور اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔(۳۴) خواجہ حسن نظامی کا انتباہ : ان دنوں میں خواجہ حسن نظامی جو دہلی کے مسلمانوں میں ایک معتبر ہستی سمجھے جاتے تھے اور حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے وابستہ تھے پاکستان آئے۔اور انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے یہ معنی خیز بیان دیا مسلمانوں میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔اس وقت مسلمانوں کے فرقوں شیعہ سنی حنفی وہابی مقلد غیر مقلد دیوبندی بریلوی قادیانی غیر قادیانی کا الجھاؤ پاکستان کے استحکام کے سخت خلاف ہے۔اور جو لوگ اس وقت مسلمان فرقوں اور خصوصاً قادیانیوں کے خلاف تقریریں کرتے پھرتے ہیں۔وہ بھارت کے ایجنٹ اور ہندوؤں کے تنخواہ دار ہیں۔بھارت کے ایک مسلمان لیڈر کی زبان سے یہ بیان ایک خاص اہمیت رکھتا تھا۔ظاہر ہے یہ سن کر مخالفین جماعت کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔انہوں نے اپنے اخبار میں شائع کیا کہ اصل میں خواجہ حسن نظامی کو قادیانیوں کے عقائد کی خبر ہی نہیں تھی۔جب انہیں اُن کے عقائد بتائے گے تو