سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 369 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 369

369 گیا۔وہ اب بازاری انداز میں مخالفت پر اتر آئے تھے۔احراری لیڈروں نے پاکستان کو پلیدستان قرار دیا اور قائد اعظم کو کافر کہنا شروع کر دیا۔ایک مشہور احراری لیڈ ر مظہر علی اظہر کا یہ شعر ان کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے اک کافرہ کے واسطے اسلام کو چھوڑا یہ قائد اعظم ہے کہ ہے کافر اعظم (۱۲) یہ دشنام طرازی صرف احرار تک محدود نہیں تھی۔مولویوں کے دوسرے گروہ بھی اس میں پیش پیش تھے۔اور ان کے نزدیک مسلم لیگ ایک غیر اسلامی تنظیم تھی۔جماعت اسلامی کے بانی مودودی صاحب نے اپنی کتاب 'مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش، میں قائد اعظم پر ان الفاظ میں طعن و تشنیع کی دمگر افسوس کہ لیگ کے قائد اعظم سے لے کر چھوٹے مقتدیوں تک ایک بھی ایسا نہیں جو اسلامی ذہنیت اور اسلامی طرز فکر رکھتا ہو اور معاملات کو اسلامی نقطہ نظر سے دیکھتا ہو۔یہ لوگ مسلمان کے معنی و مفہوم اور اس کی مخصوص حیثیت کو بالکل نہیں جانتے۔(۱۳) یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ مودودی صاحب نے کس دھڑلے سے تمام اراکین لیگ پر فتویٰ جڑ دیا ہے جب کہ ان میں سے اکثریت کو وہ جانتے بھی نہیں تھے۔جس طرح وہ ہر ایک کے دل میں جھانک کے آئے ہیں۔اور اُن کی دور بین نگاہ نے ہر ممبر مسلم لیگ کے کردار کو خوب اچھی طرح پر کچھ لیا ہے کہ بالکل غیر اسلامی ہے۔اسی کتاب میں مودودی صاحب پاکستان بنانے کی تجویز کے متعلق تحریر کرتے ہیں پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت کے علاقے ہندو اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام قائم ہو جائے تو اس طرح حکومتِ الہی قائم ہو جائے گی ، ان کا گمان غلط ہے۔دراصل اس کے نتیجے میں جو کچھ حاصل ہو گا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی۔(۱۴) یہ صورت حال مسلم لیگ کے لئے پریشانی کا باعث تھی۔اس پس منظر میں اخبارات میں بیہ خبریں بھی چھنے لگیں کہ مسلم لیگ کے بعض قائدین کا خیال ہے کہ علماء روپے کے لالچ کی بناء پر