سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 24 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 24

24 کر دیا گیا۔دوسری جنگِ عظم کے شروع ہونے کے بعد ۶ جولائی ۴۰ ۱۹ء کو آپ کو گرفتار کر لیا گیا۔آپ کو مارچ ۱۹۴۱ء تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔مگر آپ نے جیل کے اندر بھی دعوت الی اللہ کا کام جاری رکھا اور اس دوران بھی کچھ نفوس بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔(۴ تا ۹ ) (1) الفضل ۳ جنوری ۱۹۱۴ ء ص ۵ (۲) الفضل ۲۳ ستمبر ۱۹۲۴ء ص ۴ (۳) الفضل ۹ ستمبر ص ۷ (۴) الفضل ۱۲ اپریل ۱۹۳۷ء ص ۷ ( ۵ ) الفضل ۱۲۵ اپریل ۱۹۳۷ ء ص ۸ (۶) الفضل ۱۳ جون ۱۹۳۷ء ص ۶ The Sunrise March 27 1937, page8 (2) The Sunrise September 25, 1937, page 8(^) The Sunrise December 4,1937 page 6(4) امریکہ: امریکہ میں سب سے پہلے آنے والے مسلمان وہ مظلوم تھے جنہیں مغربی افریقہ بالخصوص سینیگال اور گیمبیا کے علاقوں سے زبر دستی غلام بنا کر یہاں لایا گیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق یہاں لائے جانے والے غلاموں میں سے دس سے پندرہ فیصد مسلمان تھے۔مذہبی آزادی تو دور کی بات ہے ان پر اتنے وحشیانہ مظالم کئے جاتے تھے جیسا کہ انہیں انسان ہی نہ سمجھا جاتا ہو۔اس کے نتیجے میں ان کا اسلامی تشخص ایک دو نسلوں سے زیادہ برقرار نہ رہ سکا۔حصہ اول میں یہ ذکر آچکا ہے کہ ۱۹۱۹ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے ذریعہ امریکہ میں جماعت کا پہلا مشن قائم ہو اتھا۔جب آپ فلاڈلفیا کی بندرگاہ پر پہنچے تو محکمہ امیگریشن نے یہ کہہ کر آپ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا کہ آپ کے مذہب میں تعددِ ازدواج جائز ہے اس لئے آپ اس ملک میں داخل نہیں ہو سکتے۔آپ کو سمندر کے کنارے ایک مکان میں نظر بند کر دیا گیا۔کچھ یوروپی نوجوان بھی آپ کے ساتھ نظر بند تھے۔آپ نے انہیں تبلیغ شروع کی ، جس کے نتیجے میں ان میں سے قریباً پندرہ افراد نے اسلام قبول کر لیا۔قریباً تین ماہ کے بعد آپ کو رہا کر دیا گیا۔پہلے آپ کا قیام نیو یارک میں رہا، پھر ستمبر ۱۹۲۰ء میں اس دار التبلیغ کو شکاگو منتقل کر دیا گیا۔اگست ۱۹۲۱ء میں یہاں پر جماعت کے سہ ماہی رسالے مسلم سن رائز کی اشاعت