سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 317 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 317

317 تائید میں اس لئے ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ فلسطین کی تحریک کے چلانے میں امریکن یہودیوں کا بہت حصہ ہے اسوجہ سے یہودیوں کے زور پکڑنے پر فلسطین میں یوایس اے کا دخل سب سے زیادہ رہیگا۔اس کے بر خلاف روس یہ خیال کرتا ہے کہ اس نے مشرقی یورپ سے بھاگنے والے یہودیوں کے پردے میں بہت سے ایجنٹ فلسطین میں آباد کر دئے ہیں۔اور ان کے علاوہ ایک اچھی خاصی کھیپ روی کارخانوں میں طیار شدہ یہودیوں کی فلسطین میں آنے کے لئے تیار کھڑی ہے۔اس لئے اس کا پلہ امریکہ سے بھاری ہو گا۔۔۔انگریز عجیب مشکل میں ہیں۔وہ ایک طرف تو اس بات کے شاکی ہیں کہ انہیں فلسطین میں با امن حکومت کرنے کا موقعہ نہیں دیا گیا۔بلکہ امریکن ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ہمیشہ وہاں فساد پیدا کیا جاتا رہا ہے۔دوسری طرف انہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ اگر روس نے فلسطین میں قدم جما لئے تو سب سے زیادہ نقصان انگریزوں کو پہنچے گا۔لیکن ساتھ ہی وہ نہ عربوں سے بگاڑ کرنا چاہتے ہیں۔نہ یہودیوں سے اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک طرف تو وہ جلد جلد فلسطین کے خالی کر دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔جس کے معنے یہ ہیں کہ وہ تقسیم فلسطین کے فیصلے پر ناراض ہیں لیکن دوسری طرف وہ یہودیوں کو خوش کرنے کی بھی کوشش میں ہیں۔اور یہ کام پھر اسد فعہ جنرل سمٹس کے سپرد کیا گیا جو ہمیشہ ایسے موقع پر برطانوی گورنمنٹ کے کام آیا کرتا ہے۔(۱۲) حضور نے جنرل سمٹس کے بعض بیانات کا حوالہ دے کر تحریر فرمایا کہ ان کا اشارہ کسی ایسے معاہدے کی طرف ہے جو ابھی دنیا پر ظاہر نہیں ہوا۔برطانیہ اقوام متحدہ میں رائے شماری کے وقت غیر جانبدار رہا تھا لیکن اب یہ شبہ پیدا ہو رہا ہے کہ اس غیر جانبداری کے پیچھے کچھ اور سکیمیں پوشیدہ تھیں۔ایک پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے تحریر فرمایا کہ یہ خبر دی گئی ہے کہ دسمبر تک انگریزی فوجیں بعض عرب اور یہودی علاقوں سے نکل جائیں گی۔ان فوجوں نے جن یہودی علاقوں سے نکل جانا ہے ان کے نام ظاہر کر دیئے گئے ہیں مگر جن عرب علاقوں کو خالی کرنا ہے ان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔یہودی مخفی فو جیں دیر سے تیار کی جا