سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 316 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 316

316 حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ۵ دسمبر کو کراچی پہنچے۔آپ نے اخباری نمائیندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی اخلاقی عزت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔اس سے پوری دنیا پر ظاہر ہو گیا ہے کہ اس میدان میں طاقت کی سیاست ہی چلتی ہے صرف طریقے اور ہتھیار تبدیل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرقی ممالک کو یقین ہو گیا ہے کہ ابھی اس بات کی امید نہیں کی جاسکتی کہ انہیں بین الاقوامی معاملات میں بیرونی اثر اندازی کے بغیر انصاف ملے گا۔اسی شام کو حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے قائد اعظم سے ملاقات کی۔اب قائد اعظم آپ کو پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اظہار وزیر اعظم کے سامنے کر چکے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ کا تجزیہ: اقوام متحدہ میں جس طرح فلسطین کے مسلمانوں کی حق تلفی ہوئی تھی ، اور جس طرح بڑی طاقتوں نے ناجائز دباؤ ڈال کر حق و انصاف کا خون کیا تھا، اس صورتِ حال نے تمام دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں کئی اندیشوں کو جنم دیا تھا۔فلسطین کے مسلمانوں کو ان کے وطن سے محروم کیا جا رہا تھا اور بڑی طاقتیں اس خطے میں اپنا رسوخ بڑھانے کے لئے فلسطین کے علاقے کو ایک اڈہ بنانے کے لئے کھیل کھیل رہی تھیں۔یہ صورتِ حال اپنے اندر مسلمانوں کے لئے بہت سے خطرات لئے ہوئے تھی۔اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ وہ صرف جذباتی نعروں پر اکتفا کرنے کی بجائے سب سے پہلے حالات کا صحیح تجزیہ کریں۔دسمبر ۱۹۴۷ء کو حضرت مصلح موعود نے الفضل میں فلسطین کا فیصلہ کے نام سے ایک مضمون شائع فرمایا۔اس میں آپ نے تحریر فرمایا کہ جس طرح فلسطین کے مختصر سے علاقے کو اتنے بہت سے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اس میں ایک پائیدار حکومت کیسے قائم ہو سکتی ہے، یہ معمہ صرف یو این او کے تجربہ کار لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔وقت کے ساتھ جب صحیح صورت حال سامنے آئی تو یہ ثابت ہو گیا کہ یہ تو صرف ابتدا تھی اصل منصوبہ یہ تھا کہ فلسطین کے عربوں سے اُن کے حصے کا علاقہ بھی چھین کر انہیں باہر نکال دیا جائے۔) اس کے بعد حضور نے تحریر فرمایا ہمارے نزدیک جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ اس انتظام کی