سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 311 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 311

311 عوام کی خواہشوں کے مطابق ہونا چاہئیے اور ان کی رائے معلوم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔آخر میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ، باوجود اس کے کہ ہم پر بہت دباؤ ڈالا گیا ہے کہ ہم اس کی تائید کریں ہم تقسیم کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں۔لبنان کی نمائندے نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ دباؤ ڈال کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہاں تک کہہ گئے کہ دباؤ ڈالنے والے مندوبین کی خواب گاہوں تک ہی نہیں ان کے بستروں میں بھی پہنچ گئے ہیں۔حضرت چوہدری صاحب نے واضح طور پر کہا کہ یہ رائے شماری آزادانہ نہیں ہو رہی اور یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اب کبھی بھی آزادانہ رائے شماری نہیں ہوگی۔یہی الزام کیوبا کہ مندوب نے بھی لگایا کہ ہم پر دباؤ ڈال کر تقسیم کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اگر ایک میونسپل انتخاب میں بھی ناجائز دباؤ ڈال کر ووٹ لینے کا الزام لگایا جائے تو اس کا نوٹس لیا جاتا ہے، تحقیقات کرائی جاتی ہیں۔لیکن تین ممالک کھلم کھلا یہ الزام لگا چکے تھے۔نہ صاحب صدر نے نہ کسی اور ذمہ دار آدمی نے یہ تکلف کیا کہ اسکا کوئی نوٹس لیا جائے یا کچھ نہیں تو اس کی تردید کی جائے۔سب کچھ کھلم کھلا ہو رہا تھا اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی تھی۔پھر عراق کے مندوب نے آکر تقسیم کے خلاف دلائل دیئے اور اس کے ساتھ یہی الزام بھی دہرایا کہ کہ بڑی طاقتیں تقسیم کی منظوری کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔دو پہر کے وقفے کے بعد کولمبیا کے مندوب نے اپنی تقریر میں یہ تجویز پیش کی کہ ایڈ ہاک کمیٹی کو یہودیوں اور عربوں میں مفاہمت کرانے کے لئے مزید وقت ملنا چاہئیے اور تجویز کیا کہ فروری کی ۲۹ تاریخ تک کا وقت دینا مناسب ہو گا۔اس مرحلے پر فرانس کے نمائندے نے اظہارِ رائے شروع کیا اور ایڈ ہاک کمیٹی کے طریقہ کار پر تنقید کی اور کہا کہ جو طریقہ اختیار کیا گیا تھا اس کے نتیجے میں دونوں فریق اور دور ہو گئے ہیں اور کہا کہ کیونکہ آج صبح کچھ مفاہمت کی فضا بنتی نظر آ رہی ہے ،اس لئے صلح کی کوششوں کو کچھ اور وقت ملنا چاہیے اور ووٹنگ چوبیس گھنٹے ملتوی ہو جانی چاہئیے۔پھر ایتھوپیا کے نمائندے نے اپنے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا۔معلوم ہوتا ہے کہ اب تک تقسیم کے حامیوں کو یقین ہو چکا تھا کہ انہیں مطلوبہ ووٹ حاصل ہو جائیں گے کیونکہ جب صدر نے فرانس کی تجویز پیش کی کہ چوبیس گھنٹے کے لئے ووٹنگ ملتوی کر دی جائے تو تقسیم کے حامی پولینڈ نے بڑی شد و مد سے اس کی مخالفت شروع کر