سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 12 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 12

12 کی اور ماپنزی یا منگو میں اس کا جواب شائع کیا گیا تو صورتِ حال چرچ کے عمائدین کے لئے نا قابل برداشت ہو گئی۔بجائے دلائل سے مقابلہ کرنے کے انہوں نے اعلان کیا کہ کیتھولک عیسائیوں کے لئے اس رسالے کا پڑھنا حکماً ممنوع کیا جاتا ہے۔جو بھی یہ رسالہ پڑھے گا گنہگار ہو جائے گا۔اور مختلف چرچوں میں بھی اس قسم کے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔چرچ کی بوکھلاہٹ اتنی بڑھ گئی تھی کہ ان کے ترجمان Rafiki Yatu کے اگست ۱۹۳۷ء کے شمارے میں یہ اعلان شائع کیا گیا کہ جس کیتھولک عیسائی کے ہاتھ میں یہ رسالہ آئے وہ اسے آگ میں ڈال کر جالا دے۔یہ صورتِ حال افسوسناک تھی۔دلائل کا مقابلہ دلائل کے ساتھ ہی کرنا چاہئیے نہ کہ اس طرز عمل سے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتا ہے قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صدِقِينَ (۳۴) یعنی تو کہہ دے کہ اگر تم سچے ہو تو اپنے دلائل لاؤ۔بہر حال جماعت کا یہ رسالہ جاری رہا اور اب تک عظیم الشان خدمات سرانجام دے رہا ہے۔(۳۵۔۳۶) پورے مشرقی افریقہ میں مخالفت کا جو طوفان مخالفین کی طرف سے اٹھایا جا رہا تھا، اس کے اثرات یوگنڈا کے علاقہ تک بھی پہنچے۔وہاں کے سب سے بڑے قبیلے بوگانڈا کے شاہی خاندان کے ایک با اثر مسلمان پرنس بدرو نے ایک اشتہار شائع کیا کہ احمدیوں کا مبلغ لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے لوگ اس سے بچیں اور اس کی باتوں کو نہ سنیں اور وہاں کی مسلم ایسوسی ایشن نے بھی جماعت کے خلاف پرو پیگنڈا شروع کر دیا۔یوگنڈا پولیس میں موجود پنجابیوں نے افسروں کو جماعت کے خلاف کرنے کے لئے پولیس میں جماعت کے خلاف غلط ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا تا کہ امن پسند احمدیوں کو فساد کا ذمہ وار قرار دیا جائے۔اور اس مخالفانہ فضا میں یوگنڈا میں بھی تبلیغ کا کام نئے عزم کے ساتھ شروع کیا گیا۔خدائی سلسلوں کی مخالفت لازماً ہوتی ہے اور بڑی شدید مخالفت ہوتی ہے۔سارے گروہ اسے اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔اور اس کو مٹانے کے لئے آپس میں اتحاد کر لیتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ اپنے پیاروں کی حفاظت کرتا ہے۔اور اس کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جاتا ہے۔لیکن اس معجزے کو مشاہدہ کرنے کے لئے صبر سے ،استقامت سے اور دعاؤں سے کام لینا پڑتا ہے۔مشرقی افریقہ میں جماعت کے پہلے دار التبلیغ کا آغاز مخالفت کے ان طوفانوں