سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page ii of 753

سلسلہ احمدیہ — Page ii

بسم اللہ الرحمن الرحیم تعارف حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے خلافت ثانیہ کے چھپیں سال گزرنے پر جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تاریخ کے علاوہ سلسلہ کے مخصوص عقاید۔سلسلہ کے قیام کے غرض و غایت اور سلسلہ کے مستقبل کے سیر کن بحث سلسلہ احمدیہ تصنیف فرمائی۔اس کتاب کے عرض حال میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں۔ایک عرصہ سے میری یہ خواہش تھی کہ سلسلہ احمدیہ کی تاریخ اور سلسلہ کے مخصوص عقائد اور سلسلہ کی غرض و غایت اور سلسلہ کے مستقبل کے متعلق ایک مختصر مگر جامع رسالہ تصنیف کر کے ہدیہ ناظرین کروں تا کہ یہ رسالہ ان اصحاب کے کام آسکے جو سلسلہ احمدیہ کے متعلق علمی بحثوں میں پڑنے کے بغیر اس کے متعلق عام مگر مستند معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو سمجھنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ کیا ہے اور کس غرض و غایت کے ماتحت قائم ہوا ہے اور اس کے مستقبل کے متعلق کیا کیا اُمیدیں وابستہ ہیں۔اب جب حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خلافت جو بلی کی خوشی کا موقعہ آیا تو میرے دل کی یہ پرانی آرزو پھر تازہ ہوگئی اور میں نے خدا کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے اسے پورا کرنے کا تہیہ کر لیا۔اس عرصہ میں مجھے یہ معلوم کر کے اور بھی زیادہ خوشی ہوئی کہ خود حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کا بھی ارادہ تھا جیسا کہ آپ نے سیرت مسیح موعودؓ کی تمہید میں لکھا ہے کہ اس قسم کا رسالہ تصنیف کر کے شائع فرما ئیں مگر دوسری اہم مصروفیتوں کی وجہ سے حضور کو فرصت