سلسلہ احمدیہ — Page iii
نہیں مل سکی گویا میری یہ ناچیز کوشش حضور کے اس مبارک ارادہ کو بھی ایک حد تک 66 پورا کرنے والی ہے۔“ اس کتاب کی اشاعت کے 69 سال بعد سال 2008ء میں خلافت احمدیہ پر پورے ایک سوسال ہو رہے ہیں (1908--2008) اس مبارک موقعہ پر جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ساری دنیا میں خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی منارہی ہے۔مرکزی کمیٹی نے یہ طے کیا ہے کہ اس موقعہ کی مناسبت سے سلسلہ احمدیہ کی طرز پر اگلے 69 سال کی جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ اور دنیا کے مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی تبلیغی مہمات مساجد کی تعمیر۔قرآن کریم کے تراجم اور نسبتاً پس ماندہ ممالک میں تعلیمی اور طبی مراکز کے قیام کی مختصر تاریخ مرتب کی جائے۔مئی ۲۰۰۸ء