سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 176 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 176

176 ہارے۔جس کام کے لئے الہی جماعت کھڑی ہوتی ہے۔وہ کام خدا تعالیٰ کا ہوتا ہے بندوں کا نہیں ہوتا۔پس وہ آندھیاں اور طوفان جو بظاہر اس کام پر چلتے نظر آتے ہیں۔در حقیقت وہ بندوں پر چل رہے ہوتے ہیں۔۔۔جب ہم اپنے توازن کو درست کر لیں گے۔اور اپنے ایمانوں کو مضبوط کر لیں گے۔تو وه حوادث خود بخود دور ہوتے چلے جائیں گے۔بلکہ وہ حوادث ہمارے لئے رحمت اور برکت کا موجب بن جائیں گے۔رسول کریم ہے نے جب مکہ سے ہجرت کی۔تو لوگوں نے سمجھا کہ ہم نے ان کے کام کا خاتمہ کر دیا ہے۔اور یہ حادثہ محمدیہ اور اس کے ساتھیوں کے لئے زبردست حادثہ ہے۔لیکن جس کو لوگ حادثہ سمجھتے تھے۔کیا وہ حادثہ ثابت ہوا ایا برکت؟ دنیا جانتی ہے کہ وہ حادثہ ثابت نہ ہوا۔بلکہ وہ الہی برکت بن گیا۔اور اسلام کی ترقیات کی بنیاد اس پر پڑی۔(۵۵) فسادات کی آگ : باؤنڈری کمیشن کا اعلان ہوتے ہی پنجاب بھر میں امن عامہ کی حالت مزید ابتر ہو گئی قتل و غارت ، لوٹ مار ، اغوا اور آتشزدگی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔سکھوں کے مسلح جتھوں نے مسلمان دیہات پر حملے شروع کر دیئے۔جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مشرقی پنجاب چھوڑ کر مغربی پنجاب جانا شروع ہو گئی۔دیکھتے دیکھتے ضلع گورداسپور میں مسلمانوں کی اکثریت اقلیت میں بدلنے لگی۔آہستہ آہستہ علاقے میں قادیان مسلمانوں کی آخری جائے پناہ رہ گئی۔جو مسلمان مغربی پنجاب نہیں جا سکتے تھے وہ قادیان میں پناہ لینے لگ گئے۔۱۹ اگست سے سکھوں کے جتھوں نے قادیان کے سب راستے اور نہروں کے پل بند کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔جس سے حالات مزید مخدوش ہو گئے۔۲۱ اگست کو قادیان کے مغرب میں واقع احمدی گاؤں ونجواں پر حملہ ہوا اور ۵۰ کے قریب آدمی شہید ہوئے اس طرح گاؤں خالی کرالیا گیا۔ہر نئے دن کے ساتھ بحران شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا تھا۔(۵۶) بگڑتے ہوئے ان حالات میں ۲۱ اگست کو حضور اقدس نے ناظر صاحب اعلیٰ کی یہ تجویز منظور