سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 173 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 173

173 اضلاع کے مسلم اکثریت کے علاقے بھی ہندوستان کو دینے کی تیاری ہورہی ہے۔انہیں ہدایت دی گئی کہ دہلی جا کر لارڈ اسے (Ismay) سے ملیں اور انہیں قائد اعظم کا یہ پیغام دیں کہ اگر انصاف سے فیصلہ نہ کیا گیا تو اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر برا اثر پڑے گا۔اور یہ برطانیہ کے انصاف اور عزت کا بھی سوال ہے۔جب چوہدری محمد علی صاحب لارڈ اسمے سے ملنے ان کے دفتر گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ ریڈ کلف سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ایک گھنٹے کے بعد میٹنگ ختم ہوئی تو چوہدری محمدعلی صاحب نے انہیں قائد اعظم کا پیغام دیا۔لارڈ ا سمے نے کہا کہ انہیں تو یہ علم ہی نہیں کہ ریڈ کلف کیا فیصلہ کریں گے اور جو فیصلہ بھی ہو گا وہ لارڈ ریڈ کلف کا ہو گا۔ہم اس پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔جب چوہدری صاحب انہیں اڑنے والی خبروں کی تفصیلات سمجھانے کے لئے دیوار پر لگے ہوئے نقشے کی طرف متوجہ ہوئے تو دیکھا کہ نقشے پر ایک جگہ پر لائن لگی ہوئی تھی۔جس حد کے مقرر ہونے کی خبریں مل رہی تھیں یہ لائن بہت معمولی فرق سے عین اسی جگہ پر لگی ہوئی تھی۔چوہدری محمد علی صاحب نے اس سے کہا کہ مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ، آپ کے اپنے نقشے پر عین اسی مقام پر یہ لائن کس طرح نمودار ہوگئی۔لارڈ ا سمے کا رنگ زرد ہو گیا۔کہنے لگے یہ کون بیوقوف میرے نقشے کو خراب کرتا رہا ہے۔(۵۱) اگست کو حضور نے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ موجودہ ایام میں ہماری جماعت ایسے خطرات میں سے گذر رہی ہے۔کہ اگر تمہیں ان خطرات کا پوری طرح علم ہو اور اگر تمہیں پوری طرح اسکی اہمیت معلوم ہو۔تو شاید تم میں سے بہت سے کمزور دلوں کی جان نکل جائے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ دعائیں کرو دعائیں کرو اور دعائیں کرو کیونکہ اس سے زیادہ دنیوی طور پر نازک وقت ہماری جماعت پر کبھی نہیں آیا۔خدا ہی ہے جو اس گھڑی کو ٹلا دے۔ہر ایک کی پشت پر کوئی نہ کوئی سفارش کرنے والا موجود ہے مگر ہماری پشت پر سوائے خدا کے کوئی نہیں۔آپ نے عمومی خیالات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ عقلی طور پر ہماری بات معقول ہے اس لئے ہمیں امید رکھنی چاہئیے کہ ہماری بات مانی جائے گی۔لیکن اس دھینگا مشتی کے دور میں عقل کو کون پوچھتا ہے۔(۵۲) جو بات بظاہر بہتر نظر آ رہی تھی اس کے لئے دن رات دعائیں کی جا رہی تھیں۔لیکن اس کے ساتھ حضور کی راہنمائی میں ، ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیئے تمام ظاہری تدابیر کا سلسلہ بھی جاری