سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 140 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 140

140 ہیں میں نے کہا کہ وہ آپ کی دعا اور معاونت کے طلب گار ہیں۔انہوں نے جواباً کہا کہ وہ شروع ہی سے ان کے مشن کے لئے دعا گو ہیں اور جہاں تک ان کے پیروکاروں کا تعلق ہے۔کوئی احمدی مسلم لیگ کے خلاف انتخاب میں کھڑا نہ ہوگا اور اگر کوئی اس سے غداری کرے گا تو ان کی جماعت کی حمایت سے محروم رہے گا۔‘ (۲) پھر سردار شوکت حیات صاحب بیان کرتے ہیں کہ قائد اعظم نے انہیں مودودی صاحب کی طرف بھجوایا۔مودودی صاحب سے ملنے کے لیے سردار شوکت حیات صاحب پٹھانکوٹ پہنچے ، جس کے قریب ایک زمیندار چوہدری نیاز صاحب کے گاؤں میں مودودی صاحب مقیم تھے۔جب انہیں قائد اعظم کا پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان کے قیام کی حمایت کریں اور اس کے لئے دعا بھی کریں تو مود و دوی صاحب نے جواب دیا کہ میں نا پاکستان کے لیے کیسے دعا کرسکتا ہوں اور پاکستان کیسے بن سکتا ہے جب تک پورا ہندوستان مسلمان نہیں ہو جاتا۔جب آزادی کے معاً بعد فسادات کا آغاز ہوا تو مودودی صاحب نے سردار شوکت حیات صاحب سے مدد طلب کی کہ انہیں ان فسادات میں وہاں سے نکال کر پاکستان پہنچایا جائے اور یہاں آکر انہوں نے بیان دیا کہ جو کشمیر کی جنگ میں مسلمان مارے جا رہے ہیں وہ شہید نہیں ہوں گے بلکہ کتے کی موت مریں گے(۲) بہر حال الیکشن کا عمل شروع ہوا۔پورے ملک کی مجموعی نشستوں میں کانگرس کو باقی پارٹیوں سے زیادہ نشستیں ملیں۔اور مرکزی اسمبلی کی تہیں کی تھیں مسلم نشستوں پر مسلم لیگ کے امیدوار جیت گئے۔صوبائی اسمبلی کی مسلم نشستوں پر بھی مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی ہوئی۔چوہدری فتح محمد سیال صاحب بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے۔کامیابی کے معاً بعد انہوں نے اپنے آپ کو مسلم لیگ کی ممبری کے لئے پیش کر دیا۔اب کم از کم اس بحث کا فیصلہ ہو گیا تھا کہ مسلمانوں کی نمائندگی کون سی سیاسی جماعت کرتی ہے۔(۳ تا ۶) کر پس مشن کی ناکامی : اب وزیر اعظم ایٹلے کی حکومت ہندوستان کو آزادی دینے کی تیاریاں کر رہی تھی۔۱۹ فروری