سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 595 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 595

595 وفات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب عظیم الشان الہی بشارات کے مطابق حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی پیدائش ہو چکی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک اور عظیم فرزند کی بشارت دی گئی۔جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آئینہ کمالات اسلام میں شائع فرمایا۔اس الہام کے الفاظ یہ تھے يــاتــى قـمـر الانبياء و امـــرك يتاتى يسر الله وجهك و ينير برهانک۔سیولدلک الولدوید نی منک الفضل یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا۔خدا تیرے منہ کو بشاش کریگا۔اور تیرے برھان کو روشن کر دے گا۔اور تجھے ایک بیٹا عطا ہوگا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا۔(۱) اس کی اشاعت کے چند ماہ کے بعد ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی ولادت ہوئی۔اس نشان کے پورا ہونے پر اسی روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار تحریر فرمایا جو پنجاب پریس سیالکوٹ سے شائع ہوا۔اس میں آپ نے مذکورہ بالا پیشگوئی کا ذکر کر کے تحریر فرمایا سو آج ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کو وہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو خود اپنی زندگی کا اعتبار نہیں۔چہ جائیکہ کہ یقینی اور قطعی طور پر یہ اشتہار دیوے کہ ضرور عنقریب اُس کے گھر میں بیٹا پیدا ہوگا۔خاصکر ایسا شخص جو اس پیشگوئی کو اپنے صدق کی علامت ٹھہراتا ہے۔اور تحدی کے طور پر پیش کرتا ہے۔(۲) اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بشارات کے مطابق آپ کی شاندار صلاحیتیں شروع سے ہی نمایاں ہو کر سامنے آ رہی تھیں۔ابھی آپ کی عمر اٹھارا برس کی بھی نہیں ہوئی تھی کہ حضرت خلیفہ امسیح الاول نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا ممبر نامز دفرمایا۔اور اس کے ساتھ با قاعدہ طور پر آپ نے خدمت دین کا آغاز فرمایا اور وفات تک کامل وفا کے ساتھ خدمت اسلام پر کمر بستہ رہے۔شروع ہی سے آپ کی