سلسلہ احمدیہ — Page 576
576 اسی دور میں مالی کے ملک میں بھی تبلیغ کا کام جاری رکھا گیا۔اور وہاں پر جماعتیں قائم ہوئیں۔مقامی مبلغ مکرم الحاج محمد غزالی صاحب مالی کا دورہ کر کے احباب جماعت کی تربیت کے علاوہ تبلیغ کا کام بھی کرتے رہے۔یہ دوست آئیوری کوسٹ میں احمدی ہوئے تھے جہاں وہ تحصیل علم کے لئے مقیم تھے اور پھر ان کو ان کے وطن مالی میں ہی مبلغ مقرر کر دیا گیا۔(۳) نومبر ۱۹۶۳ء میں مکرم قریشی مقبول احمد صاحب واپس ربوہ روانہ ہوئے اور ان کی جگہ مکرم قریشی محمد افضل صاحب کو آئیوری کوسٹ میں مقرر کیا گیا۔مکرم قریشی افضل صاحب نے اندرونِ ملک بھی دورے شروع کئے۔۱۹۶۴ء کے آغاز میں آپ نے اپروولٹا ( اس کا موجودہ نام بورکینا فاسو ہے ) کا دورہ کیا۔آپ وہاں کے دار الحکومت واگا ڈوگو (Ouaga dougo) گئے، وہاں کے دوسرے بڑے شہر Boake بھی گئے اور وہاں پر جامع مسجد میں لیکچر دیا۔لیکچر کے بعد سوالات کا موقع دیا گیا۔اس دوران لوگوں نے وہاں کے رواج کے مطابق پیسے لا کر میز پر رکھنے شروع کئے۔آخر میں قریشی افضل صاحب نے کہا کہ یہ رقم آپ لوگ اپنی مسجد پر خرچ کر دیں۔اس کا مقامی لوگوں پر بہت اچھا اثر ہوا (۴) ۱۹۶۵ء میں وکیل اعلی و وکیل التبشیر مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا تو آپ آئیوری کوسٹ بھی تشریف لائے۔اس سفر میں مکرم میرمسعود احمد صاحب بھی آپ کے ہمراہ تھے۔(۱) الفضل ۳۰ اپریل ۱۹۶۴ء ص ۳ (۲) الفضل ۹ جون ۱۹۶۳، ص ۳ (۳) الفضل ۱۸اگست ۱۹۶۳ء ص ۴ (۴) الفضل ۳۰ اپریل ۱۹۶۴ء ص ۴ فرینچ گنی میں مشن کھولنے کی کوشش : اگست ۱۹۵۹ء میں لائیبیریا کے صدر ولیم ٹب مین صاحب نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے مظالم کے سلسلے میں افریقہ کے آزاد ممالک کے سربراہان کی ایک کانفرنس بلائی۔دیگر ممالک کی طرح فرنچ گئی کا وفد بھی اس کا نفرنس میں شامل ہونے کے لئے لائیبیر یا آیا۔اس موقع پر جماعتِ