سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 569 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 569

569 ۱۹۶۴ء میں مرکز نے آپ کور بوہ بلا کر آپ کی جگہ مکرم مولا نا غلام احمد صاحب بدوملہی کو گیمبیا کا امیر اور مشنری انچارج مقرر کیا۔آپ ۹ مئی ۱۹۶۴ء کو گیمبیا پہنچ گئے اور مکرم مولانا محمد شریف صاح کو چارج دینے کے بعد ۵ جون ۱۹۶۴ء کو مرکز سلسلہ کے لئے روانہ ہو گئے۔۱۸ فروری ۱۹۶۵ء کو گیمبیا ایک آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔تقریب آزادی میں باقی مذہبی عمائدین کے ساتھ مکرم مولانا غلام احمد صاحب بد وملہی اور کچھ اور احمدی احباب بھی مدعو تھے۔دیگر مذہبی عمائدین کی طرح آپ نے بھی مختصر دعائیہ تقریر کی جو کہ ریڈیو گیمبیا سے نشر کی گئی۔مئی ۱۹۶۵ء میں مکرم میر مسعود احمد صاحب نے مرکزی نمایندے کے طور پر گیمبیا کا دورہ کیا۔اور اسی سال مکرم الحاج فاریمان سنگھائے صاحب جماعت احمد یہ گیمبیا کے صدر مقرر ہوئے۔بہت جلد آپ کے کندھوں پر ملک کے اہم ترین منصب کی ذمہ داریاں بھی پڑنے والی تھیں۔(۲) (۱) ۲۱ جولائی ۱۹۸۳ ء ص ۳ تا ۵ (۲) فائیل گیمبیا، ریکارڈ وکالت تبشیر (۳) الفضل ۶ اکتوبر ۱۹۷۶ ء ص ۴۰۳ (۴) تحریک جدید جون ۱۹۸۱ء ص ۸ الفضل ۲۹ جون ۱۹۶۳ء ص ۴۳ (۶) الفضل ۲۸ نومبر ۱۹۶۳ ء ص ۵ ( ۷ ) الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۶۳ء ص ۵