سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 538 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 538

538 قسم کی کاروائی میں حصہ لیا ہو یا جو ایسے لوگوں کے ساتھ ملوث رہا ہو اس کا نام انتخاب خلافت کے لئے پیش نہیں ہو سکے گا ،صدر انجمن احمد یہ ایسے افراد کے ناموں کی فہرست تیار کر کے حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ سے اس کی منظوری حاصل کرے گی۔انتخاب خلافت حاضر اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوگا اور جس کے حق میں سب سے زیادہ آراء ہوں گی وہی منتخب خلیفہ ہوگا۔اور کسی کو اس پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہو گا۔اور تمام افراد جماعتہائے احمد یہ عالمگیر منتخب خلیفہ کی بیعت کریں گے۔۲۳ نومبر ۱۹۸۵ء کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے دستخطوں سے ایک سرکلر جاری ہوا اور ان ترمیم شدہ قوانین کو حتمی حیثیت حاصل ہوگئی۔۱۹۹۹ء میں جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی بیماری شروع ہوئی تو حضور نے بعض احتمالات کے پیش نظر ان قواعد میں بعض ترامیم کی ضرورت محسوس کی۔چنانچہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید اور مرزا خورشید احمد ناظر امور خارجہ صدر انجمن احمد یہ ( جو ان دنوں لندن آئے ہوئے تھے ) نے حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی ہدایات کے مطابق بعض ترامیم مرتب کیں۔اور پھر حضور کی ہدایات کے مطابق ان مجوزہ ترامیم کوصدرانجمن احمد یہ پاکستان تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان اور وقف جدید انجمن احمد یہ پاکستان کے اراکین پر مشتمل شوری کو مشورے کے لئے بھجوایا گیا۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے یہ فیصلہ فرمایا کہ قواعد انتخاب خلافت کا اکثر حصہ تو اسی طرح برقرار رہے گا جو ۱۹۸۵ء میں کچھ ترامیم کے بعد منظور کیا گیا تھا لیکن اب ان میں مندرجہ ذیل ترامیم کی جائیں گی۔جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔۱۹۸۵ء میں یہ ترمیم کی گئی تھی کہ تا اطلاع ثانی انتخاب خلافت ربوہ کی بجائے اسلام آبا دیو کے میں ہوگا۔اب یہ ترمیم کی گئی کہ تا اطلاع ثانی یہ انتخاب مسجد فضل لندن یو کے میں ہو گا۔یہ ترامیم بھی منظور کی گئیں کہ اگر انتخاب خلافت لندن میں ہو تو ایڈیشنل ناظر اعلیٰ مقیم لندن کا فرض ہو گا کہ جب تک ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان لندن نہ پہنچیں وہ جملہ فرائض ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی ہدایات کے مطابق ان کی نمائندگی میں ان کے اٹارنی کے طور پر ادا کرے۔اگر کسی اشد مجبوری کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑے کہ انتخاب خلافت تین دن کے اندر نہیں ہوسکتا تو صدرانجمن احمد یہ پاکستان یہ فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی اور اس درمیانی عرصہ میں صدر انجمن احمد یہ پاکستان جماعت کے جملہ کاموں کو