سلسلہ احمدیہ — Page 477
477 کرلیا۔ہمبرگ کی جماعت نے حضور کے اعزاز میں ٹاؤن ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس میں احمدیوں کے علاوہ ہمبرگ کے معززین بھی شامل ہوئے۔جرمن احمدی عبد الکریم ڈنگر (Dangar) صاحب نے جماعت ہمبرگ کی طرف سے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں حضور نے نصف گھنٹہ انگریزی میں تقریر فرمائی۔اس میں حضور نے ربوہ کے قیام اور ترقی کا ذکر فرمایا کہ کس طرح چند خیموں سے یہ ایک پر رونق شہر میں تبدیل ہو گیا اور بظاہر وہاں پر پانی ملنے کی کوئی امید نہیں نظر آرہی تھی مگر اللہ تعالیٰ کی دی گئی خوشخبری کے مطابق پانی بھی مل گیا۔حضور نے جرمن قوم کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ: ' جرمن قوم کا کیریکٹر بلند ہے اور انہوں نے ہمبرگ شہر کو اتنی جلد تعمیر کر لیا ہے۔اور جرمن قوم اس زندہ روح کے ساتھ جلد از جلد اسلام کو قبول کرے گی۔“ اس تقریب میں ہمبرگ حکومت کے ایک وزیر Von Flsenne نے حضور کا خیر مقدم کیا اور وہاں کے اخبارات نے اس کی خبریں شائع کیں۔(۲۴) ۲۷ جون کو ایک ماہر سرجن ڈاکٹر ینکر (Yunker) نے حضور کا معائنہ کیا اور رائے دی کہ چاقو کی نوک جو اندر رہ گئی تھی وہ اس کے ارد گرد کا Tissue اب ٹھیک طرح Organize ہو چکا ہے۔اور اس کا سائز چھوٹا ہے۔اب اس کو چھیڑنا بالکل مناسب نہیں۔کیونکہ اس کو نکالنے کے لئے بہت سے حصہ کو کاٹنا پڑے گا۔اس لئے مناسب یہی ہے کہ اسے اسی طرح اندر رہنے دیا جائے۔شروع میں پروگرام تھا کہ حضور ۲۷ جون کو ہمبرگ سے ہالینڈ جائیں گے مگر یہاں کی آب و ہوا اور ہمبرگ کی جماعت کا اخلاص دیکھ کر حضور نے ایک اور دن یہاں پر ٹھہرنے کا فیصلہ فرمایا اور ۲۸ جون کو آپ بذریعہ ہوائی جہاز واپس ہیگ کے لئے تشریف لے گئے۔اسی روز ہیگ کی جماعت نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔اس موقع پر رپیس کے نمائندے اور کئی معززین بھی مدعو تھے۔پہلے مکرم ابوبکر ایوب صاحب نے تلاوت کی اور پھر ہالینڈ کے نومسلم دوست عبداللطیف دلیوں نے ایڈریس پیش کیا۔اور مسز نصیرہ زیرمان نے بھی ایک مختصر ایڈریس پیش کیا۔حضور نے انگریزی میں تقریر فرمائی جس کا ترجمہ دلیوں صاحب نے کیا۔یکم جولائی کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مشن ہاؤس میں نماز جمعہ پڑھائی اور نصف گھنٹہ انگریزی میں خطبہ ارشاد فرمایا۔