سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 300 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 300

300 آج دیر تک کام کرنے پر آمادہ نہیں ہو گا۔یہ صرف عذر لنگ تھا ،اگر اقوام متحدہ کا سٹاف اتنا ہی گیا گذرا تھا کہ دنیا کے اتنے اہم مسئلے کی بابت فیصلہ ہونا تھا اور وہ چند گھنٹے زائد کام کرنے پر آمادہ بھی نہیں ہوسکتا تھا تو پھر اس کی حالت کسی تیسرے درجے کی کمپنی سے بھی گئی گذری تھی۔مگر حقیقت یہ تھی کہ انہوں نے زائد کام کرنے سے انکار کیا ہی نہیں تھا اور صرف دوروز قبل جب ایڈ ہاک کمیٹی کا اجلاس ہور ہا تھا جس میں چند کے علاوہ باقی سب ممبرانِ جنرل اسمبلی شریک ہوئے تھے اور یہ نظر آرہا تھا کہ ایڈ ہاک کمیٹی میں تقسیم کی تجویز مطلوبہ سادہ اکثریت حاصل کر لے گی تو یہ اجلاس رات کو سوا گیارہ بجے تک جاری رہا تھا۔اُس وقت تو عملے کے فرضی اراکین نے زائد کام کرنے سے انکار نہیں کیا تھا اور دوپہر کے وقفے کے وقت تک ابھی صرف ایک گھنٹہ پچاس منٹ اجلاس کی کارروائی ہوئی تھی اور ابھی سے اتنی تھکاوٹ شروع ہو گئی تھی کہ اس روز رائے شماری محال نظر آ رہی تھی۔جب جنرل اسمبلی کے صدر صاحب سے کہا گیا کہا کہ آج کے اجلاس کے اختتام پر رائے شماری ہو جانی چاہئیے۔وہ فرمانے لگے کہ اس کے لئے وقت نہیں ہو گا۔ابھی پانچ تقریریں باقی ہیں اور ممکن ہے بعض مند و بین رائے شماری سے پہلے اپنی رائے کی وضاحت کرنا چاہیں۔اس پر چوہدری صاحب نے کہا کہ پانچ میں سے دو تو ہم ہیں۔آپ بیشک ہمارے نام اس فہرست سے کاٹ دیں۔اور جہاں تک آراء کی وضاحت کا تعلق ہے تو وہ رائے شماری کے بعد پیش کی جاسکتی ہے۔مگر صدر صاحب آمادہ نہ ہوئے۔اُن پر دباؤ بھی نہیں ڈالا جا سکتا تھا کیونکہ اگر وہ مان بھی جاتے تو کثرتِ رائے سے رائے شماری ملتوی کرائی جا سکتی تھی۔لیکن اس میں شک نہیں کہ جنرل اسمبلی کے صدر صاحب اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل صاحب دباؤ کے تحت یا ذاتی رحجانات کی وجہ سے صیہونیوں کی تائید کر رہے تھے۔اور اگر التوا کی تجویز پیش ہوتی تو اس کی منظوری کے لئے صرف سادہ اکثریت درکار ہوئی تھی اور اب تک اتنے ممالک امریکہ اور سوویت یونین کے ساتھ مل چکے تھے۔اُس وقت امریکہ کے صدر ٹرومین کو انتخابات میں یہودی ووٹوں کی اشد ضرورت تھی۔اور وہ اس مقصد کے لئے امن عالم کو بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے تھے۔جس طرح طاقت کا نشہ اندھا اور بہرہ بنادیتا ہے اسی طرح حکومت کی خواہش بھی اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے۔بہر حال تین بجے اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔پہلے پولینڈ کے نمائندے نے تقسیم کی حمایت میں