سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 27 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 27

۲۷ سے اس بات کو اچھی طرح واضح کیا کہ میں نے کبھی یہ نہیں لکھا تھا کہ یہی وہ موعودلر کا ہے۔بلکہ صرف اس قدر کہا تھا کہ ممکن ہے کہ یہی وہ لڑکا ہومگر مجھے اس بارے میں خدا کی طرف سے کوئی علم نہیں دیا گیا تھا اور آپ نے پھر دوبارہ بڑے زور کے ساتھ یہ اعلان فرمایا کہ جس عظیم الشان لڑکے کی مجھے بشارت دی گئی ہے وہ اپنے وقت پر ضرور پیدا ہو گا اور آپ نے لکھا کہ زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا کی بات نہیں مل سکتی۔ل اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ملخص از مجموعه اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۴۱ و صفحه ۱۴۶ حاشیہ۔جدید ایڈیشن