سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 1

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود چند ابتدائی امور اس رسالہ کی ضرورت :۔کے متعلق اس وقت تک بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں سے بعض نہایت بلند پایہ رکھتی ہیں لیکن باوجود اس کے جماعت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ کے متعلق ایک ایسا رسالہ لکھ کر شائع کیا جائے جس میں اختصار اور وضاحت کے ساتھ بانی سلسلہ کے مختصر حالات۔سلسلہ کی مختصر تاریخ سلسلہ کے مخصوص مذہبی عقائد۔سلسلہ کا نظام۔سلسلہ کی موجودہ وسعت۔سلسلہ کے مستقبل کے متعلق امیدیں وغیرہ بیان کی جائیں تا کہ اگر خدا چاہے تو یہ رسالہ دور نگ میں مفید ہو سکے۔اوّل:۔وہ ان غیر احمدی اور غیر مسلم محققین کے کام آسکے جو کے متعلق مذہبی اور علمی بحثوں میں پڑنے کے بغیر عام تاریخی رنگ میں مختصر مگر صحی اور مستند معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دوم :۔وہ ان نو احمدیوں اور نو عمر پیدائشی احمدیوں کے لئے بھی مفید ہو سکے جو میں نئے نئے داخل ہونے کی وجہ سے یا اپنی کم عمری یا مطالعہ کی کمی کی وجہ سے ابھی تک سلسلہ کی اصل غرض و غایت اور اس کے مخصوص مذہبی عقاید اور اس کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔اس رسالہ کی بس یہی دو غرضیں ہیں لیکن جیسا کہ میں نے اوپر اشارہ کر دیا ہے میں اس رسالہ میں کسی لمبی چوڑی مذہبی بحث میں نہیں پڑوں گا بلکہ محض سادہ اور مختصر رنگ میں مذکورہ بالا عنوانوں کے ماتحت معروف اور مستند باتیں بیان کرنے پر اکتفا کی جائے گی تا کہ اگر خدا چاہے تو اس ذریعہ سے ایک غیر مسلم یا غیر احمدی یا ایک نواحمدی یا نو عمر نا واقف احمدی تحریک احمدیت کے سمجھنے اور اس کی حقیقت اور وسعت کا اندازہ کرنے میں مدد حاصل کر سکے اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس رسالہ کے لکھنے میں صداقت اور راستی پر قائم رکھے۔اور میری تحریر میں وہ اثر پیدا کرے جو اس نے ہمیشہ سے حق وصداقت کے لئے مقدر کر رکھا ہے۔وَاَرْجُو مِنْهُ خَيْرًا وَ اَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ۔