سلسلہ احمدیہ — Page 49
۴۹ اس کے بعد آپ نے اس بارے میں مزید دعا کی تو آپ پر ظاہر کیا گیا کہ کھر ام کی ہلاکت عید کے دوسرے روز ہوگی ہے اور آپ کو ایک خواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک قوی ہیکل مہیب شکل فرشتہ جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا تھا پنڈت لیکھرام کی ہلاکت کے لئے متعین کیا گیا ہے۔اس کے مقابل پر پنڈت لیکھرام نے بھی یہ اعلان کیا کہ مرزا صاحب کذاب ہیں اور تین سال کے عرصہ میں تباہ و برباد ہو جائیں گے۔سے غرض یہ روحانی مقابلہ بڑے اہتمام اور جلال کے ساتھ منعقد ہوا اور دنیا کی نظریں اسلام اور آریہ مذہب کے ان نامور لیڈروں پر جم گئیں اور اس انتظار میں لگ گئیں کہ پردہ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے۔آخر پنڈت لیکھرام کی تین سالہ میعاد تو یونہی گزرگئی اور کچھ نہیں ہوالیکن جب حضرت مسیح موعود کی بیان کردہ میعاد کا پانچواں سال آیا تو عید کے عین دوسرے دن پنڈت لیکھر ام صاحب ایک نامعلوم شخص کی چھری کا نشانہ بن کر اس جہان سے رخصت ہوئے اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی نہایت آب و تاب کے ساتھ پوری ہو گئی کے قاتل کی بہت تلاش ہوئی اور آریوں نے بہت ہاتھ پاؤں مارے اور حضرت مسیح موعود کے خلاف رپورٹ کر کے آپ کے مکان وغیرہ کی تلاشی بھی کرائی مگر جو بات جھوٹی تھی اس کا سراغ کیونکر ملتا۔حضرت مسیح موعود نے سخت سے سخت قسم کھا کر حلفاً بیان کیا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ پنڈت لیکھرام کا قاتل کون تھا اور اس نے اسے کیوں مارا اور کیونکر مارا۔ہم صرف اس بات کو جانتے ہیں کہ یہ ایک خدائی تقدیر تھی جو اپنا کام کر گئی۔آپ نے لکھا کہ مارنیوالا خواہ کوئی انسان تھایا فرشتہ تھا بہر حال وہ خدا کا ایک غیبی آلہ تھا جس کا ہمیں کوئی علم نہیں۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ گو ہمیں اس لحاظ سے خوشی ہے کہ خدا کی بات سچی نکلی اور اسلام کا بول بالا ہوالیکن انسانی ہمدردی کی رو سے ہمیں افسوس بھی ہے کہ پنڈت لیکھرام کی ایسی بے وقت موت ہوئی اور ان کے متعلقین کو صدمہ پہنچا۔الغرض یہ وہ تین پیشگوئیاں تھیں جو حضرت مسیح موعود نے خدا سے علم پا کر کیں اور جو خدا کے لے دیکھو کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۹۶ے دیکھوٹائٹل پیج برکات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳ سے کلیات آریہ مسافر صفحه ۵۰۱ ۲ حقیقۃ الوحی نشان نمبر ۱۲۵، ۱۳۷، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹۵،۲۹۴