سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 48 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 48

۴۸ کی قسم کھا جائیں کہ میعاد کے دوران میں میرے دل پر اسلام کا رعب طاری نہیں ہوا اور اسلام اور مسیحیت کے متعلق میرے دل کی وہی حالت رہی ہے جو پہلے تھی تو میں آتھم صاحب کو چار ہزار روپیہ انعام دوں گا اور اپنے آپ کو جھوٹا سمجھ لوں گا اور آپ نے تحدی کے ساتھ لکھا کہ اگر آتھم صاحب نے ایسی قسم کھالی تو خدا انہیں ایک سال کے اندر اندر ضرور ہلاک کر دے گا اور یہ ہلاکت قطعی اور اٹل ہے جس میں کوئی تخلف نہیں ہوگا۔مگر باوجود بار بار غیرت دلانے کے آتھم صاحب اس قسم کے لئے تیار نہ ہوئے لے مگر پھر بھی چونکہ آتھم صاحب نے حق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی اس لئے وہ حضرت مسیح موعود کے آخری اشتہار کے سات ماہ کے اندر حضرت مسیح موعود کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی دیکھتے ہوئے ۱۸۹۶ء کے وسط میں اس جہان سے رخصت ہو گئے ہے تیسری پیشگوئی پنڈت لیکھرام کے متعلق تھی جو آریہ قوم کے ایک بہت نامور لیڈر تھے۔پنڈت لیکھر ام اسلام کے سخت دشمن تھے اور آنحضرت ﷺ کے خلاف انتہائی تیز زبانی سے کام لیا کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود سے نشان کے طالب رہتے تھے۔آخر حضرت مسیح موعود نے لیکھرام صاحب کی خواہش کے مطابق خدا سے دعا کی کہ ان کے بارے میں کوئی ایسا نشان دکھایا جاوے جس سے اسلام کی صداقت ظاہر ہو اور جھوٹا فریق اپنی سزا کو پہنچے اس پر ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کو آپ نے خدا سے خبر پا کر یہ اعلان کیا کہ چھ برس کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بدزبانیوں کی سزا میں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔اور آپ نے بڑی تحدی کے ساتھ لکھا کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں کوئی عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اند ر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا کی طرف سے نہیں اور پنڈت لیکھرام کے متعلق آپ کو خدا نے یہ شعر بھی الہام کیا کہ :۔66 الا اے دشمن نادان و بے راہ بترس از تیغ بُران محمد “ یعنی اے نادان اور رستے سے بھٹکے ہوئے دشمن تو اس قدر شوخی سے کام نہ لے اور محمد ے کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر سے ے دیکھوانوار الاسلام ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۶ کے دیکھو انجام آنقم و حقیقۃ الوحی نشان نمبر ۲۳ روحانی خزائن جلد۲۲ صفحه ۲۲۱ تا ۲۲۳ ۳ے دیکھو اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۰۴ جدید ایڈیشن