سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 46 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 46

۴۶ انکساری کے خط لکھے اور مرزا سلطان محمد بیگ صاحب نے بھی ادب اور احترام کا طریق اختیار کیا اور باوجود مخالفوں کے اکسانے کے کوئی مخالفت کا کلمہ زبان پر نہیں لائے۔جس کی وجہ سے خدا نے اپنے ابدی قانون کے ماتحت عذاب کا بقیہ حصہ معاف کر دیا۔جیسا کہ اس نے اپنے ایک الہام میں بھی پہلے سے اشارہ کر رکھا تھا کہ اس پیشگوئی میں عذاب کا پہلو ظاہر ہوگا مگر تو بہ سے یہ عذاب ٹل سکے گا۔مگر نادان مخالفوں نے اس پر بھی شور مچایا کہ پیشگوئی غلط گئی کیونکہ مرزا سلطان محمد بیگ فوت نہیں ہوئے اور لڑکی آپ کے نکاح میں نہیں آئی لیکن یہ مخالفت کا شور بھی پیشگوئی کے عین مطابق تھا کیونکہ اس پیشگوئی کے تعلق میں حضرت مسیح موعود کو یہ الہام بھی ہوا تھا کہ مرزا احمد بیگ فوت ہوں گے اور ان کے پیچھے بہت سے بھونکنے والے کتے باقی رہ جائیں گے یا یعنی پیشگوئی کا ایک پہلو ایسا ہو گا کہ اس میں نادان مخالفوں کو شور کرنے کا موقعہ ملے گا مگر یہ شور ایسا ہی ہوگا جیسے کتوں کے بھونکنے کا شور ہوتا ہے سو پیشگوئی کا یہ حصہ بھی کمال صفائی سے پورا ہوا۔سے دوسری پیشگوئی جو عیسائیوں کے ساتھ تعلق رکھتی تھی وہ مسٹر عبد اللہ آتھم کے متعلق تھی۔مسٹر آتھم ایک پر جوش مسیحی تھے اور اس مناظرہ میں عیسائیوں کے زعیم تھے جو امرتسر میں حضرت مسیح موعود اور مسیحیوں کے درمیان ۱۸۹۳ء میں ہوا تھا۔جب اس مناظرہ میں عیسائی مناظر نے ضد اور ہٹ دھرمی سے کام لیا اور استہزاء کا طریق اختیار کیا تو ۵/ جون ۱۸۹۳ء کو جبکہ اس مناظرہ میں حضرت مسیح موعود کی طرف سے آخری پرچہ پیش ہوا آپ نے اس بات کا اعلان فرمایا کہ آج رات خدا نے مجھے بتایا ہے کہ جو فریق اس مناظرہ میں جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور بچے خدا کو چھوڑ کر ایک کمزور انسان کو خدا بنارہا ہے وہ پندرہ ماہ کے اندر بسزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا بشرطیکہ وہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔اور آپ نے اس موقعہ پر یہ بھی فرمایا کہ آتھم نے اپنی کتاب اندرونہ بائبل میں آنحضرت کے متعلق نعوذ باللہ دجال کا لفظ استعمال کر کے آپ کی شان میں سخت گستاخی کی ہے۔سے اس پیشگوئی کو سن کر آتھم صاحب سخت خوفزدہ ہو گئے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا کہ میں ے اشتہار ۵ ار جولائی ۱۸۸۸ء مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۴۰ حاشیہ نمبر ۲ جدید ایڈیشن ے اس پیشگوئی کی تفصیلی بحث کے لئے دیکھو حقیقت الوحی صفحه ۱۸۷ و صفحه ۳۸۸،۳۸۷ نیز تمہ حقیقة الوحی صفحه ۱۳۳،۱۳۲(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۲،۴۰۱) سے دیکھو جنگ مقدس کا آخری پر چه روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۳،۲۹۲