سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 42 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 42

۴۲ اس زمانہ کی ایک نہایت لطیف تصنیف:۔آپ کا یہ دعویٰ محض زبانی دعوی نہیں تھا بلکہ آپ نے اسے عملاً ثابت کر دکھایا چنانچہ گوگوئی مخالف تفسیر نویسی کے مقابلہ میں آپ کے سامنے نہیں آیا مگر آپ نے اپنے طور پر بہت سی تصانیف فرما ئیں جن میں قرآن شریف کی متعدد آیات کی ایسی لطیف تفسیر بیان کی جو پہلے کسی کتاب میں بیان نہیں ہوئی اور آپ کی بیان کردہ تفسیر نے قرآن شریف کے کمال کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیا۔چنانچہ اسی زمانہ میں جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں آپ نے ایک کتاب ” آئینہ کمالات اسلام“ لکھ کر شائع فرمائی جو جدید تفسیر قرآن کے علاوہ اپنے مضامین کی لطافت اور ندرت کے لحاظ سے ایک نہایت اعلیٰ شان رکھتی ہے۔کیونکہ وہ حقیقہ ایک ایسے آئینہ کا حکم رکھتی ہے جس میں اسلام کا خوبصورت چہرہ درخشاں ہو کر نظر آنے لگتا ہے۔اس کتاب میں قرآنی آیات کی بناء پر اسلام کی حقیقت۔روحانی سلوک کے مدارج۔ملا ئکتہ اللہ کی حقیقت اور ان کے کام۔روح القدس کا فلسفہ معجزہ کی حقیقت۔اجرام سماوی کی تاثیرات وغیرہ پر نہایت لطیف بحث کی گئی ہے جسے پڑھ کر ایک علم دوست انسان کی پیاس بجھتی ہے۔اس کتاب کا ایک حصہ عربی میں ہے جس کا نام التبلیغ ہے۔یہ حضرت مسیح موعود کی سب سے پہلی عربی تصنیف ہے۔یہ حصہ آپ نے اپنے بعض دوستوں کی تحریک پر عربی دان طبقہ کے لئے لکھا تھا اور ایک دوست کا بیان ہے کہ جب آپ کو اس موقعہ پر عربی میں لکھنے کی تحریک کی گئی تو آپ بہت متامل تھے کہ میں تو زیادہ عربی نہیں جانتا میں یہ کام کس طرح سرانجام دے سکوں گا لیکن جب آپ نے اس کام میں ہاتھ ڈالا اور خدا نے آپ کو اپنے پاس سے اس کے لئے قوت عطا کی تو ایسی فصیح و بلیغ عبارت لکھی کہ انہی دوست کا بیان ہے کہ اسے دیکھ کر ایک اہلِ زبان عرب نے آپ کی خدمت میں لکھا کہ اس کتاب کو پڑھ کر میرے دل میں یہ شوق پیدا ہوا کہ سر کے بل رقص کرتا ہوا قادیان تک آؤں لے جماعت احمدیہ کا پہلا سالانہ جلسہ : واقعات کے تسلسل کو قائم رکھنے کی غرض سے میں الحکم جلد نمبر ۸ مورخه ۳/ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه۴ کالم ۲،۱