سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 434 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 434

۴۳۴ موجود ہیں وہ تمام مریں گے۔۔۔اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی۔اور پھر اولاد کی اولا دمرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گذر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانش مند یکدفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا 66 مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس عقیدہ کو چھوڑیں گے۔“ ۲ اور عام مغربی اقوام کے متعلق فرماتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا بحر ذخار کی طرح دریا ہے جو سانپ کی طرح بل پیچ کھا تا مغرب سے مشرق کو جارہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو الٹا بہنے لگا ہے۔“ سے اس نہایت لطیف رویا میں حضرت مسیح موعود کو یہ نظارہ دکھایا گیا ہے کہ اس زمانہ میں مغربی اقوام نے جو غیر معمولی اثر اپنے ظاہری علم اور دولت اور طاقت اور سیاست وغیرہ کی وجہ سے مشرقی اقوام پر قائم کر رکھا ہے یہ اثر قریب کے زمانہ میں احمدیت کے ذریعہ زائل ہو جائے گا اور جب مغرب کا یہ طلسم ٹوٹے گا تو پھر اسی طرح مشرق سے مغرب کی طرف دریا بہنے لگے گا جس طرح کہ اب مغرب سے مشرق کی طرف بہہ رہا ہے۔اور پھر غیر احمدی مسلمانوں کے متعلق فرماتے ہیں۔مقدر یوں ہے کہ وہ لوگ جو اس جماعت سے باہر ہیں وہ دن بدن کم ہو کر اس سلسلہ میں داخل ہوتے جائیں گے یا نابود ہوتے جائیں گے جیسا کہ یہودی اشتہار مورخ ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۷ جدید ایڈیشن 1 تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷ تذکره صفحه ۳۸۸ مطبوع ۲۰۰۴ء