سلسلہ احمدیہ — Page 435
۴۳۵ گھٹتے گھٹتے یہاں تک کم ہو گئے کہ بہت ہی تھوڑے رہ گئے “ لے پھر فرماتے ہیں۔”دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا میں بڑی قبولیت پھیلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیلے گا اور دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔اور بالآ خراپنی جماعت کی مجموعی ترقی کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرماتے ہیں۔اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نا مرا در کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے ،۳ دوستو! یہ اس عظیم الشان درخت کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے جو احمدیت کے پیچ سے پیدا ہونے والا ہے۔اب تمہیں اختیار ہے کہ چاہو تو بیج کو دیکھ کر ایمان لے آؤ اور چاہو تو درخت کا انتظار کرو۔وما علینا الا البلاغ و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین۔تمت بالخير لے براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹۵ ۲ تحفہ گولڑ و یہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۸۲ تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۶، ۶۷