سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 414 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 414

۴۱۴ میں پیش کیا گیا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ ایک سکیم کی چند نئی باتیں بھی اس کے بقیہ حصہ میں نئی جان ڈال دینے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔دوسرے ان سب باتوں کے تفصیلی اور عملی اجراء میں کئی لحاظ سے جدت ہے جس کے بیان کی اس جگہ ضرورت نہیں اور تیسرے بڑی بات یہ ہے کہ اس سکیم کے پیچھے جو روح ہے وہ بالکل نئی ہے جو غیر معمولی جوش اور ولولہ کے ساتھ اٹھ کر بر سر مل آئی ہے۔جس کی وجہ سے نہایت شاندار نتیجے پیدا ہورہے ہیں۔مثلاً میں تحریک جدید کے بہت سے بابرکت نتائج میں سے اس جگہ مثال کے طور پر صرف تین عملی نتیجے بیان کرتا ہوں۔(۱) تحریک جدید کے انتظام کے ماتحت اس نئی روح کے ساتھ جس نے کام کو کئی لحاظ سے آسان اور سستا کر دیا ہے ان تین چار سالوں کے قلیل عرصہ میں مندرجہ ذیل نئے بیرونی مشن جاری ہو چکے ہیں جوان مراکز تبلیغ کے علاوہ ہیں جو اس سے پہلے قائم تھے۔خلاصہ کے خیال سے میں انہیں ایک نقشہ کی صورت میں درج ذیل کرتا ہوں :۔نمبر شمار نام ملک سال قیام کیفیت مشن سنگا پور (ملایا ) ۱۹۳۵ء ہانگ کانگ (چین) ۱۹۳۵ء جاپان ۱۹۳۵ء २ پین ١٩٣٦ء 3 ہنگری ١٩٣٦ء