سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 405 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 405

۴۰۵ ساتھ ہوں اور تمہاری لڑائی اس سے نہیں بلکہ مجھ سے ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ جب کوئی بدشعار گروہ خدا کے کسی نیک بندے پر ہاتھ اٹھاتا ہے۔تب وہ خدائے پاک نشان کو دکھاتا ہے غیروں پہ اپنا رُعب نشاں سے جماتا ہے کہتا ہے یہ تو بندۂ عالی جناب ہے مجھ سے لڑو اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے دوسرانشان جو حضرت مسیح موعود کی بتائی ہوئی پیشگوئی کے مطابق اس زمانہ میں ظہور میں آیا وہ ۱۹۳۴ء کے زلزلہ بہار سے تعلق رکھتا ہے جس نے ایک آن کی آن میں ہندوستان کے ایک وسیع علاقہ میں قیامت کا نمونہ دکھا دیا اور زمین تہ و بالا ہو کر خدا کا جلال پکارنے لگی۔یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۷ء میں فرمائی تھی لے جبکہ خدا نے آپ کو یہ بتایا تھا کہ ہندوستان کے شمال مشرقی حصہ میں ایک تباہ کن زلزلہ آئے گا جس سے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے قیامت کا نمونہ آ جائے گا اور ساتھ ہی اس کے متعلق یہ خبر دی تھی کہ یہ زلزلہ خاکسار مؤلف رسالہ ہذا کی زندگی میں آئے گا اور خاکسار ہی اس پیشگوئی کو لوگوں کے سامنے لانے والا بنے گا۔چنانچہ عین حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کے مطابق یہ زلزلہ ہندوستان کے شمال مشرقی حصہ میں آیا۔اس نے قیامت کا نمونہ بر پا کر دیا۔وہ میری زندگی میں آیا۔اور خدا نے ایسا تصرف فرمایا کہ سب سے پہلے میری ہی نظر اس پیشگوئی کی طرف مبذول ہوئی اور پھر میں ہی اسے لوگوں کے علم میں لایا ہے اس پیشگوئی کو بھی خدا نے اپنی قدیم مصلحت کے مطابق موجودہ زمانہ کے لئے محفوظ رکھاتا کہ جنگ کا الٹیمیٹم دینے والوں کو بتا دے کہ اپنے وسیع جتھوں اور وسیع علاقوں کی طاقت پر نازاں نہ ہو کیونکہ احمدیت کا خدا وہ قادر خدا ہے جو دنیا کی وسیع آبادیوں اور دنیا کے وسیع علاقوں کو ایک آن کی آن میں تباہ کر کے رکھ سکتا ہے۔پس ہم پھر کہتے ہیں کہ اے ہمارے ساتھ جنگ کرنے والو۔لڑو اور خوب لڑو۔ہم تمہاری لڑائی سے ڈرتے نہیں بلکہ اسے خدا کی زبر دست قدرتوں کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔کیونکہ ہم بارہا تجربہ کر چکے ہیں کہ جب بھی زمین کی طاقتیں ہمیں بھسم کرنے کے لئے ایک آگ ے دیکھو تذکرہ صفحه ۵۹ مطبوع ۲۰۰۴ء ۲ اس پیشگوئی کے مفصل حالات کے لئے دیکھونا کسارمولف رسالہ ہذا کا رسالہ ” ایک اور تازہ نشان“