سلسلہ احمدیہ — Page 329
۳۲۹ کے اظہار کے علاوہ اس کے کام کی وسعت اور اس کے عروج اور ترقی کے متعلق بھی معین بشارات دیں۔چنانچہ ابھی حضرت مسیح موعود کے زمانہ ماموریت کی ابتداء ہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہا ما بتایا کہ: " تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ایک ذکی غلام وو (لڑکا) تجھے ملے گا وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت اور غیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا۔۔۔فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْاَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔‘‘لے اور ایک بعد کے اشتہار میں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔مجھے ایک خواب میں اس مصلح موعود کی نسبت زبان پر یہ شعر جاری ہوا تھا۔“ 66 ” اے فخر رسل قرب تو معلومم شد دیر آمده زراه دور آمده “ سے اور پھر :۔وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن واحسان میں تیرا نظیر ہوگا۔“ سے یہ وہ شاندار پیشگوئی ہے جس میں حضرت مسیح موعود کو پسر موعود کے مقام اور کام کے متعلق لے مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۹۵ ۹۶ جدید ایڈیشن - اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ۲ مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۱۶۱ حاشیہ جدید ایڈیشن۔اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء سے مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۶۰ حاشیہ جدید ایڈیشن۔اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء