سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 23 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 23

۲۳ زندگی کو دیکھا ہے اور دوسروں کے حالات کو سنا اور پڑھا ہے مگر میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اس زمانہ میں آپ سے کوئی بہتر خاوند اور بہتر باپ نہیں دیکھا اور بیوی اور بچوں پر ہی منحصر نہیں بلکہ دوستوں اور ہمسایوں۔اپنوں اور بیگانوں حتی کہ دشمنوں تک سے آپ کا سلوک نہایت درجہ مشفقانہ تھا اور وہ باوجود مذہبی مخالفت کے آپ کی صداقت اور امانت اور وفاداری پر کامل بھروسہ رکھتے تھے۔شہب ثاقبہ کا نشان :- ۱۸۸۵ء کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کی تائید میں ایک عجیب نشان ظاہر کیا یعنی ۲۷ اور ۲۸ نومبر ۱۸۸۵ء کی درمیانی رات کو آسمان پرستاروں کے ٹوٹنے کا ایک غیر معمولی نظارہ نظر آیا۔اس رات اس کثرت کے ساتھ ستارے ٹوٹے کہ گویا ستاروں کی بارش ہو رہی تھی۔ان ستاروں کا ٹوٹنا تصویری زبان میں اس بات کی علامت تھی کہ اب دنیا کی شیطانی فوجوں پر خدا کی رحمانی فوج کے حملہ کا وقت آ گیا ہے اور آسمان کی طاقتیں غیر معمولی حرکت میں ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں :۔۲۸ نومبر ۱۸۸۵ء کی رات کو یعنی اس رات کو جو ۲۸ نومبر سے پہلے آئی اس قدر شہب کا تماشا آسمان پر تھا جو میں نے اپنی تمام عمر میں اس کی نظیر کبھی نہیں دیکھی اور آسمان کی فضا میں اس قدر ہزار ہا شعلے ہر طرف چل رہے تھے جو اس رنگ کا دنیا میں کوئی بھی نمونہ نہیں تا میں اس کو بیان کر سکوں۔یہ شہب ثاقبہ کا تماشا ایسا وسیع طور پر ہوا جو یورپ اور امریکہ اور ایشیا کے عام اخباروں میں بڑی حیرت کے ساتھ چھپ گیا۔۔۔وہ سلسلہ رمی شہب کا شام سے ہی شروع ہو گیا تھا جس کو میں صرف الہامی بشارتوں کی وجہ سے بڑے سرور کے ساتھ دیکھتا رہا کیونکہ میرے دل میں الہا ما ڈالا گیا تھا کہ یہ تیرے لئے نشان ظاہر ہوا ہے۔ا یہ بتایا جا چکا ہے کہ ستاروں کے ٹوٹنے میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ زمین کی اصلاح ا آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۱۷۱۱ حاشیه