سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 156 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 156

اچھر چند تو تمسخر کے طور پر یہ بھی کہا کرتا تھا کہ مرزا صاحب نے اپنے لئے اور اپنے مکان میں رہنے والوں کے لئے طاعون سے محفوظ رہنے کی پیشگوئی ہے اس کے مقابل پر میں بھی کہتا ہوں کہ مجھے بھی طاعون نہیں ہوگی۔آخر ۱۹۰۷ ء کے شروع میں ان تینوں کو طاعون نے پکڑا اور چند دن کے اندراندر سب کا صفایا کر دیا اور ان کی ہلاکت کے ساتھ اخبار شجھ چنک“ کا بھی ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گیا ہے (۸) ایک شخص جان الگزینڈر ڈوئی امریکہ کے شہر شکاگو کے پاس رہتا تھا اور نہایت امیر کبیر آدمی تھا۔وہ مذہباً عیسائی تھا اور اس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے مجھے مسیح کی آمد ثانی کی تیاری کے لئے مبعوث کیا ہے اور اس نے اسلام کے خلاف ایک رسالہ ”لیوز آف ہیلنگ“ نامی بھی نکالا تھا اور اس بات کا مدعی تھا کہ اسلام اس کے ہاتھ سے نابود ہوگا۔جب حضرت مسیح موعود کو اس کے دعوئی سے اطلاع ہوئی تو آپ نے اسے چیلنج دیا کہ اگر تم سچے ہو تو میرے سامنے آ کر روحانی مقابلہ کر لو اور آپ نے اس چیلنج کو امریکہ کے بہت سے اخباروں میں چھپواد یا مگر ڈوئی اس مقابلہ کے لئے تیار نہ ہوا اور یہ کہہ کر ٹال دیا کہ میں ان بھنبھنانے والے مچھروں کے سامنے کھڑا نہیں ہونا چاہتا جن کو میں کسی وقت اپنے ہاتھ میں لے کر مسل سکتا ہوں۔آخر حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق بطور خود خدا سے فیصلہ چاہا اور خدا نے آپ کو خبر دی کہ عنقریب ایک ایسا نشان ظاہر ہوگا جو ساری دنیا کے لئے نشان ہو گا۔چنانچہ اس کے چند دن بعد ہی یعنی ۱۹۰۷ ء کے شروع میں امریکہ کا جھوٹا مدعی ڈوئی نہایت درجہ ذلیل ہو کر خاک میں مل گیا۔یعنی پہلے تو اس کے مریدوں کا ایک بڑا حصہ اس سے برگشتہ ہو کر اس کے خلاف کھڑا ہو گیا اور پھر اس پر فالج کا حملہ ہوا جس میں اس نے کچھ عرصہ نہایت تکلیف کی زندگی گزاری اور آخر حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی وہ اس جہان سے رخصت ہوا۔سے یہ تو وہ بعض عذاب کی تجلیاں تھیں جو حضرت مسیح موعود کی زندگی کے آخری ایام میں ظاہر ہوئیں۔مگر خدا کے مرسل صرف عذاب کے لئے نہیں آتے بلکہ ان کا اصل مشن رحمت کا ہوتا ہے اور عذاب کا پہلو صرف انکار اور شوخی کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود کی زندگی میں خدا لے تلخیص از هقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۹۰ تا ۵۹۴ نشان نمبر ۱۹۹ ۲۰۰ ۲۰۱ تخمه حقیقت الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۴ تا ۵۱۶ نشان نمبر ۱۹۶ -