سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 69 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 69

۶۹ پر ساری قوموں کے وکیل جمع تھے ایک نمایاں فتح نصیب ہوئی اور اس سے وہ قرآنی وعدہ بھی پورا ہوا کہ جب مسیح موعود آئے گا تو اس کے ذریعہ اسلام کو سارے مذاہب پر غلبہ حاصل ہو جائے گا۔یہ مضمون ایک کتاب کی صورت میں چھپ چکا ہے جس کا نام اردو میں ” اسلامی اصول کی فلاسفی“ ہے اور انگریزی میں اس کا نام ” ٹیچنگز آف اسلام “ ہے۔ہم اپنے ناظرین سے پر زور استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس بے نظیر کتاب کو ضرور مطالعہ کریں تا کہ انہیں اسلام کی روحانی طاقت اور حضرت مسیح موعود کے زور قلم کا اندازہ ہو سکے۔اس کتاب کے متعلق بعض مغربی محققین کی رائے مثال کے طور پر درج ذیل کی جاتی ہے۔برسٹل ٹائمنز اینڈ مرر نے لکھا:۔”یقیناً وہ شخص جو اس رنگ میں یورپ و امریکہ کو مخاطب کرتا ہے کوئی معمولی آدمی نہیں ہو سکتا۔سپر بجوال جرنل بوسٹن نے لکھا:۔یہ کتاب بنی نوع انسان کے لئے ایک خالص بشارت ہے۔“ پی او کد او و جز مرکاپانی نے لکھا:۔یہ کتاب عرفان الہی کا ایک چشمہ ہے۔“ تھیا سوفیکل بک نوٹس نے لکھا:۔یہ کتاب محمد (صلعم) کے مذہب کی بہترین اور سب سے زیادہ دلکش تصویر ہے۔“ انڈین ریویو نے لکھا:۔اس کتاب کے خیالات روشن ، جامع اور حکمت سے پُر ہیں اور پڑھنے والے کے منہ سے بے اختیار اس کی تعریف نکلتی ہے۔“ مسلم ریویو نے لکھا:۔اس کتاب کا مطالعہ کرنے والا اس میں بہت سے بچے اور عمیق اور اصلی اور روح افزا خیالات پائے گا۔“