سلسلہ احمدیہ — Page 34
۳۴ جیسے لوگ دین کے چور ہیں اور دجالین کذابین ملعون شیاطین سے ہیں۔اس کذاب قادیانی کے کفر میں کوئی شک نہیں۔وہ قطعاً کافر اور مرتد ہے وہ بڑا بھاری دجال ہے۔وہ دائرہ اسلام سے خارج اور ملحد اور زندیق ہے۔وہ کافر ہے اور بد کردار۔۔۔بدترین خلائق اور خدا کا دشمن۔۔۔۔جو اس کے گمراہ ہونے میں شک کرے وہ بھی ویسا ہی گمراہ ہے۔۔۔وہ کا فر بلکہ اکفر ہے۔۔۔اس قادیانی کے چوزے ہنود ونصاریٰ کے محنت ہیں۔۔۔۔وہ اس شیطان سے بھی زیادہ گمراہ ہے جو اس سے کھیل رہا ہے اس کو مسلمانوں کی قبروں میں دفن نہ کیا جائے یہ ملحد کادیانی اشد المرتدین اور عجیب کافر اور منافق لاثانی ہے وہ نبیوں کا دشمن ہے اور خدا اس کا دشمن ہے۔۔۔۔و مثیل مسیح تو نہیں البتہ مثیل اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب ہے۔۔۔اس پر شیطان مسلط ہے جو اس سے یہ بکواس کرا رہا ہے۔۔۔۔و شخص کا دیانی کے موافق اعتقاد رکھتا ہے وہ بھی مردود ہے۔۔۔۔مرزا کادیانی دجال اور مضل بلکہ دجاجلہ کا راس رئیس ہے۔“ اے ”ان کی عورتوں کے نکاح باقی نہیں رہے جو چاہے ان سے نکاح کر سکتا ہے۔۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان علماء کی گالیوں کو حوالہ بخدا کیا اور نہایت صبر اور استقلال اور ہمت کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہے اور مخالفین کے ہر اعتراض کا تسلی کے ساتھ جواب دیا اور قرآن سے۔حدیث سے۔ائمہ کے اقوال سے۔تاریخ سے۔صحف سابقہ سے اور عقل خدا داد سے مخالفین کے ہر شبہ کے ازالہ کی کوشش کی اور صرف مدافعت پر ہی اکتفاء نہیں کی بلکہ اشتہاروں اور رسالوں اور کتابوں کے ذریعہ دشمن کے قلعوں پر وہ گولہ باری کی کہ انہیں کئی معرکوں میں اپنا میدان چھوڑنا پڑا۔مگر اس جنگ میں ایک بات آپ کے لئے نہایت درجہ تکلیف دہ تھی اور یہ وہ اعتراض تھے جن میں آپ کو دشمن خدا اور دشمن اسلام اور دشمن رسول قرار دیا جاتا تھا۔ان اعتراضوں کو سن کر آپ ل دیکھو فتوی علماء ہند و عرب۔دیکھو فتویٰ علماء لدھیانہ