سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 289 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 289

۲۸۹ مریض اپنی مرض کی شدت کے مطابق وقت گزار کر بالآخر خدا کی رحمت سے حصہ پائے گا اور دوزخی لوگ آہستہ آہستہ دوزخ کو خالی کر کے جنت کی طرف منتقل ہوتے جائیں گے۔فرماتے ہیں:۔قرآن شریف میں خدا فرماتا ہے اِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَالٌ لِمَا يُريد لا یعنی دوزخی لوگ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے لیکن نہ وہ ہمیشگی جو خدا کو ہے بلکہ دور دراز مدت کے لحاظ سے۔پھر خدا کی رحمت دستگیر ہوگی کیونکہ وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اور اس آیت کی تشریح میں ہمارے سید و مولا نبی کریم کی ایک حدیث بھی ہے اور وہ یہ ہے يَاتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا اَحَدٌ وَنَسِيمُ الصَّبَا تُحَرِّكُ أَبْوَابَهَا یعنی جہنم پر ایک وہ زمانہ آئے گا کہ اس میں کوئی بھی نہ ہوگا اور نسیم صبا اس کے کواڑوں کو ہلائے گی۔اسلامی فرقوں کے باہمی اختلافات : موجود الوقت مسلمانوں میں بہت سے فرقے پائے جاتے ہیں جن کی تعداد ایک حدیث نبوی کی رو سے بہتر (۷۲) تک پہنچتی ہے مگر موٹے طور پر دیکھا جاوے تو مسلمانوں کے اندرونی فرقوں کی تقسیم اس طرح پر ہے کہ ایک بڑا فرقہ اہل سنت و الجماعت کا ہے اور دوسرا فرقہ شیعہ اصحاب کا ہے۔پھر اہل سنت میں یہ تقسیم ہے کہ ایک فرقہ اہل فقہ یعنی مقلدین کا ہے اور دوسرا اہل حدیث کا ہے اور تیسرا اہل تصوف یعنی اہل طریقت کا ہے۔اس طرح موٹے طور پر یہ چار فرقے بنتے ہیں یعنی اہل فقہ۔اہل حدیث۔اہل تصوف اور شیعہ۔حضرت مسیح موعود نے ان فرقوں کے متعلق بھی اپنی تصنیفات میں متعدد جگہ تبصرہ فرمایا ہے خلاصہ جس کا یہ ہے کہ آپ نے شیعہ اصحاب کو اس بات میں سخت غلطی پر قرار دیا کہ انہوں نے خلافت راشدہ سے انکار کر کے اور صحابہ کی پاک جماعت پر طعن کی زبان کھول کر اسلام میں ایک سخت رخنہ پیدا کر دیا ہے اور کئی باتوں میں سنت نبوی سے منحرف ہو کر گویا ایک نئی عمارت کھڑی کر دی ہے۔اہل سنت لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۰ هود : ۱۰۸