سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 235 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 235

۲۳۵ یعنی گندمی رنگ اور سیدھے بال وغیرہ۔وہ آپ پر پوری طرح صادق آتا ہے اسی طرح آخری زمانہ کے مصلح کے متعلق جو یہ پیشگوئی تھی کہ وہ قومی لحاظ سے فارسی الاصل ہوگا وہ بھی آپ میں پوری ہوتی ہے۔(1) یہ کہ مسیح موعود کا جو کام بتایا گیا تھا یعنی یہ کہ وہ مسلمان میں کھوئے ہوئے ایمان کو پھر قائم کرے گا اور ان کے غلط عقائد کی اصلاح کرے گا اور صلیب کے زور کو توڑے گا اور اس کے ذریعہ سے اسلام کو غلبہ حاصل ہوگا وغیرہ وغیرہ اس کام کی داغ بیل آپ کے ہاتھ سے قائم کر دی گئی ہے اور اب یہ کام سنت اللہ کے مطابق آہستہ آہستہ آپ کی جماعت کے ذریعہ اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔ان امور کو تفصیل اور دلائل کے ساتھ لکھنا بہت جگہ چاہتا ہے مگر چونکہ ان جملہ امور کی بحث حضرت مسیح موعود کی کتب میں نہایت تفصیل کے ساتھ آچکی ہے اور یہ باتیں جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں شائع و متعارف ہیں اس لئے اس جگہ اسی قدر مجمل نوٹ پر اکتفا کی جاتی ہے۔یہ مہدویت کا دعوی :- تیسرا دعوئی حضرت مسیح موعود کا یہ تھا کہ آپ مہدی معہود ہیں۔یعنی اسلام میں جو ایک مہدی کے ظہور کا وعدہ دیا گیا تھاوہ آپ کی آمد سے پورا ہوا ہے۔مگر آپ نے اس دعوی کی ذیل میں یہ تشریح فرمائی کہ میں کسی جنگی اور خونی مشن کے ساتھ نہیں بھیجا گیا بلکہ میرا کام امن اور صلح کے طریق پر کام کرنا اور براہین اور دلائل کے ساتھ منوانا ہے۔آپ نے ثابت کیا کہ یہ خیال کہ اسلامی تعلیم کی رو سے دین کے معاملہ میں جبر اور تشدد جائز ہے سراسر غلط اور بے بنیاد ہے اور قرآن شریف وحدیث بڑے زور کے ساتھ اس کی تردید کرتے ہیں۔آپ نے یہ بھی ثابت کیا کہ یہ جو سیح موعود اور مہدی کو الگ وجود سمجھ لیا گیا تھا یہ درست نہیں بلکہ دراصل مسیح موعود اور مہدی معہود ایک ہی ہیں جنہیں صرف دو مختلف حیثیتوں کی وجہ سے دو الگ الگ نام دے دیئے گئے ہیں چنانچہ ایک صحیح حدیث ل مفصل بحث کے لئے دیکھو حضرت مسیح موعود کی کتب ازالہ اوہام وتفہ گولڑو یہ ونزول مسیح و حقیقۃ الوی وغیرہ اور خاکسار مصنف رسالہ ھذا کی تصنیف الحجة البالغه وتبلیغ ہدایت